پاکستان نے پہگام فالس فلیگ آپریشن، ہندوستان کی جارحیت اور بنیان مرصوس میں ملنے والی فوجی کامیابیوں پر مشتمل ایک جامع ڈوزیئر جاری کیا ہے جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پہلگام آپریشن اور انڈیا کی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد دستاویزات پیش کیے گئے ہیں، ریڈیو پاکستان کے مطابق 18 مئی 2025 کو جاری کردہ ڈوزیئر میں آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، اور پہلگام آپریشن پر بین الاقوامی میڈیا کی تصدیق شدہ رپورٹس شامل ہیں، ڈوزیئر کی ایگزیکٹیو سمری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکام نے فائرنگ کے واقعے کے صرف 10 منٹ کے اندر بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت یا تحقیق کے پاکستان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی، یہ تفصیلات ایک ایسے وقت جاری کی گئی ہیں جب حکومت نے پاکستان کے وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کو اجاگر کرنے اور پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنے کے لئے مشترکہ پارلیمانی وفد مختلف ممالک کے دورے پر بھیجا جارہا ہے، جسکی قیادت بلاول بھٹو اور حنا ربانی کھر کے علاہ جلیل عباس کررہے ہیں، ڈوزیئر کے مطابق پاکستان نے غیر جانبدار تیسرے فریق کے تحت مشترکہ تحقیقات کی تجویز دی مگر ہندوستانی قیادت نے بغیر غور کئے یہ تجویز مسترد کردی، جس سے اس کی نیت پر سوال اٹھتے ہیں، یہ واضح ہے کہ پہلگام حملہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جسے ہندوستان نے خود منظم کیا اور جان بوجھ کر اپنی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا تاکہ اصل سکیورٹی خدشات کی بجائے داخلی سیاسی مقاصد حاصل کیے جا سکیں، من گھڑت حقائق کی بنیاد پر اور پہلگام فالس فلیگ کو جواز بنا کر ہندوستان نے پاکستان کے مختلف سویلین مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں عام شہری ہلاک ہوئے، جن سولین علاقوں پر ہندوستانی فوج نے حملے کئے اِن میں مریدکے، بہاول پور اور مظفر آباد شامل ہیں، 100 سے زائد ڈرونز بھی پاکستانی حدود میں بھیجے گئے، مریدکے میں میزائل جامع مسجد پر گرے جس کے نتیجے میں کئی عام شہریوں کی جان گئی، بہاول پور کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں میزائل لگنے سے ایک مسجد شہید ہوئی اور عام شہری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جاں بحق ہوگئے، مظفر آباد میں ہندوستانی حملے نے ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچایا اور بے گناہ لوگوں کی جان گئی۔
ڈوزیئر میں کہا گیا کہ پاکستان کی فوجی جوابی کارروائی سخت مگر نپی تلی تھی، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے دفاع کے حق کے مطابق تھی اور صرف ہندوستان کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان عرصہ دراز سے ہندوستان کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ملک ہے، جو ایسے پراکسی عناصر کے ذریعے انجام دی جاتی ہے، جس کے ٹھوس اور قابل اعتبار شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کیے گئے ہیں، پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری ہندوستان کو اس کی جارحیت اور بے گناہ خواتین و بچوں پر حملے کا جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے، بیان میں کہا گیا کہ پاکستان امن کا علم بردار ہے مگر اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ڈوزیئر میں کہا گیا کہ پہلگام پاکستان کی سرحد سے تقریباً 200 کلومیٹر دور واقع ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہندوستانی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایک مذموم اور منظم مہم شروع کی، جس میں بغیر کسی ثبوت کے جلد بازی میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا اور جنگی جنون کو ہوا دی گئی، یہ بے بنیاد پروپیگنڈا جلد ہی بین الاقوامی میڈیا نے بے نقاب کردیا، ڈوزیئر میں کہا گیا کہ ہندوستانی میڈیا کا مسلسل جنگی جنون علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، ہندوستانی کی سول سوسائٹی، سیاست دانوں اور یہاں تک کہ عام شہریوں نے بھی پہلگام واقعے کو ہندوستانی حکومت کی سکیورٹی کی ایک سنگین ناکامی قرار دیا، سچ کو تسلیم کرنے کی بجائے ہندوستان نے کئی یوٹیوب اور ٹوئٹر چینلز پر پابندی عائد کردی جو اس کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر رہے تھے، یہ اقدام پاکستان کی عدم مداخلت اور ہندوستان کے سیاسی مقاصد کو ثابت کررہے تھے، ڈوزیئر میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے جس وقت پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اس دوران پاکستان کی فضاؤں میں 57 کمرشل پروازیں موجود تھیں، ڈوزیئر میں ہندوستان کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں کہا گیا کہ پانچ انڈین جنگی طیارے اور متعدد بڑے بغیر پائلٹ جہاز تباہ کیے جانے کی تصدیق ہوئی، جن میں تین رافال، ایک میگ-29 اور ایک ایس یو-30 شامل ہیں، آدم پور اور بھوج میں موجود ایس-400 بیٹری نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا اور مؤثر طریقے سے ناکارہ بنایا گیا، جبکہ 84 ہندوستانی ڈرونز مار گرائے گئے۔
بدھ, جنوری 14, 2026
رجحان ساز
- ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
- یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
- غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

