وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو لکھا گیا خط منظر عام پر آیا ہے جس میں واضح طور پر اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کی فوری بندش کے احکامات دیے گئے، وزارت داخلہ کی طرف سے 17 فروری 2024 کو پی ٹی اے کو خط لکھا گیا تھا خط میں ایکس کی فوری بندش کے احکامات دیئے گئے تھے، خط کے متن میں کہا گیا کہ آئندہ احکامات تک ایکس کی سروس بند رکھی جائے، پی ٹی اے کے وکیل نے ایکس کی بندش کے کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ کا خط پیش کردیا، یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمٰن نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ نے ایکس کی بندش کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔
واضح رہے کہ ملک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، انتخابی دھاندلی کے سائے تلے موجودہ حکومت نے شہری آزادی کو سلب کر رکھا ہے جبکہ یہ سلسلہ نگراں حکومتوں نے بھی جاری رکھا ہوا تھا، یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دن انٹرنیٹ کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بحالی سے متعلق عدالتوں کے احکامات کے باوجود عوام کو وقفے وقفے سے بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو فوری طور پر دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
2 تبصرے
جھوٹ کو شخصیات بھی بول رہے ہیں اور ادارے بھی بولتے ہیں بس پاکستان بے وقوف ہیں
The present system of Pakistan is a lie and drama