کراچی سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے متاثر ہونے کی رپورٹس ہیں، ڈاؤن ڈیکٹٹر کے مطابق صارفین نے تین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے اداروں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، ٹرانس ورلڈ ہوم اور نیا ٹیل پر دوپہر 12 بجے کے بعد انٹرنیٹ میں خلل کے مسئلے کو رپورٹ کیا، جو صارفین سمیت متعدد ذرائع سے اسٹیٹس رپورٹس کو اکٹھا کرکے انٹرنیٹ میں تعطل کو ٹریک کرتا ہے، صارفین نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی سے پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہونے کا رپورٹ کیا، اسی طرح ٹرانس ورلڈ ہوم کی سروسز میں شکایت کی رپورٹ لاہور، کراچی راولپنڈی اور پشاور سے کی گئی، جبکہ نیاٹیل کے راولپنڈی، لاہور اور اوکاڑہ کے قریب سے انٹرنیٹ میں مسائل کو رپورٹ کیا، صارفین کو ایک ای میل میں ٹرانس ورلڈ ہوم نے کہا کہ غیر متوقع بندش سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو متاثر ہوئی ہیں، سروسز میں خلل پر معذرت کرتے ہوئے اس میں کہا گیا کہ ہماری ٹیم مسئلے کا پتا لگانے کی کوششیں کر رہی ہے اور جیسے ہی بندش کا مسئلہ حل ہوتا ہے تمام سروسز بحال کردیں گے۔
آج انٹرنیٹ سروسز میں خلل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب 17 فروری سے ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کو ایک ماہ سے زیادہ ہوچکے ہیں، جب سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے میڈیا کے سامنے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، واضح رہے فوج کی نگرانی میں انٹرنیٹ سروس کے علاوہ سوشل میڈیا کو واچ کیا جاتا اور ایسے کسی موقع پر جب تحریک انصاف کا کوئی بڑا ایونٹ ہوتا ہے تو انٹرنیٹ سروس بند کردی جاتی ہے، ایکس کی بندش کو لیکر انسانی حقوق کے متاثر ہونے کی درخواستیں مختلف ہائی کورٹس میں داخل کی گئیں ہیں مگر اس پر فیصلے نہیں دیئے جارہے ہیں، اطلاعات ہیں کہ ایکس کو موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ ایک مقتدر سرکاری ادارے کے حکم پر بند کیا گیا ہے۔