خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر فیصل کریم کنڈی کی رہائش ختم کردی جائے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا، کابینہ میں وزراء اور ممبران اسمبلی کیلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے، گورنر کیلئے متبادل رہائشی بندوبست کیا جا رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، ان کی رہائش کیلئے متبادل انتظام کیا جا رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، ان کیلئے اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کیلئے مسائل پیدا کرنے کیلئے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا، جس کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی گورنر ہاؤس کو آثار قدیمہ قرار دے کر گورنر کو کسی چھوٹے دفتر میں منتقل کردیا جائے گا، انہیں موجودہ جس کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس میں دوپہر کے کھانے کی دعوت دے دی تھی تاکہ کشیدگی کی فضاء کم ہو اس کے باوجود گورنر پیپلزپارٹی کیلئے سرگرمیوں سے باز نہیں آرہے تھے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس میں صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ہم جھگڑا نہیں چاہتے۔