پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ ہندوستان ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کرسکتا ہے جسکا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف پہلے کہہ چکے ہیں بین الاقوامی کمیشن بن جائے جو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرے، تحقیقات سے پتہ چل جائے گا کہ ہندوستان اس واقعے میں کود یا وہاں کا کوئی شدت پسند گروپ ملوث ہے، واضح ہو جائے گا کہ جو پاکستان پر الزام لگ رہا ہے اس میں کیا صداقت ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ اس چیز کا فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ نریندر مودی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ بول رہا ہے، اس کے بعد اس کو کہیں کہ نریندر مودی تم جھوٹے ہو ساری دنیا کا امن تباہ کر رہے ہو، مودی سے کہیں کہ تم نے برصغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، مودی صرف اپنا ووٹ بنانے کے لئے ڈرامہ کر رہا ہے، وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، کے پی کے میں ہندوستان دہشت گردی کے ثبوت ہم نے 2016 اور 2017 میں اقوام متحدہ میں دیئے تھے، ان ثبوتوں میں ویڈیوز موجود ہیں بھارت کیسے لوگوں کو پیسے دے کر دہشت گردی کرواتا ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھی ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ افغانستان کی سرزمین سے ہو رہا ہے، بلوچستان ہو یا کے پی کے اس میں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے پیچھے بھارت ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف رات کو بریفنگ میں شامل کیوں نہیں ہوئی مجھے اس کا علم نہیں، پہلے سینیٹ اور آج قومی اسمبلی میں قرارداد پاس ہوئی، قوم کی رائے سامنے آگئی ہے پھر بھی اے پی سی کرنی ہے تو ضرور کریں۔
دوسری طرف ہندوستانی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور بیلا نور شاہ اور پیر چناسی کے مقامات پر دہشت گردوں کی موجودگی کا الزام لگانے پر حکومت پاکستان اور مظفرآباد کی انتظامیہ نے قومی و بین الاقوامی میڈیا کو اس علاقے کا دورہ کرایا ہے، بین الاقوامی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود نہیں ہیں بلکہ یہ ایک سیاحتی مرکز ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات اُس وقت سے شدید کشیدگی کا شکار ہیں جب 22 اپریل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں فائرنگ سے 26 سیاح جان سے گئے، ہندوستان نے اس حملے میں پاکستان پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے، تاہم اسلام آباد نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس خفیہ اطلاعات ہیں کہ نئی دہلی جلد پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، یہ سفارتی کشیدگی اور کشمیر میں سرحد پار سے ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ عالمی اور علاقائی طاقتوں کے لیے باعثِ تشویش بن گیا ہے۔
بدھ, جولائی 9, 2025
رجحان ساز
- ایف آئی اے نے عدالت سے سابق وزیراعظم سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنیکا حکم لے لیا !
- عالمی عدالت نے طالبان رہنما ہیبت اللہ اور چیف جسٹس حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے !
- ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں اٹھانےکا عندیہ دیدیا غزہ کے فلسطینیوں کو بیرون ملک بسانے کا انکشاف
- ایران کے خلاف اسرائیلی و امریکی جارحیت غیر قانونی تھی جس کا احتساب ہونا چاہئے، عباس عراقچی
- بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی بڑی جنگی کارروائی برطانوی بحری جہاز پر آگ بھڑک اُٹھی، عملے کو بچالیا گیا
- اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود حزب اللہ ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی پسپائی اختیار کریئگی،قیادت کا فیصلہ
- فوج حسینیؑ بنیان المرصوس کی اصل مصداق اور حق کی حمایت میں کھڑا ہونا عاشورہ کا اصل پیغام ہے
- شام دوبارہ خانہ جنگی کی شدت طرف بڑھ رہا ہے دمشق کے کمزور حکمرانوں کو اسرائیل سے توقعات