غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے خلاف احتجاج میں یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کیلئے اسلحہ اور دیگر تجارتی سامان لے جانے والے بحری جہازوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے جواب میں دارالحکومت صنعاء سمیت یمن بھر میں کم ازکم 8 مقامات پر امریکی اور برطانوی نے فضائی حملے کیے ہیں، یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کی صبح صنعاء کے النہضہ محلے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری پر تین فضائی حملے کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں، امریکی اور برطانوی اتحاد نے فج عتان محلے پر بھی چھ میزائل فائر کئے جبکہ النہدین کے تین مقامات پر بمباری کی، ہمدان ضلع میں جبل آرام پہاڑی علاقے پر دو فضائی حملے کیے گئے، مزید تین حملے ضلع بنی حشیش کے علاقے سرف میں کئے گئے، یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں امریکہ اور برطانیہ نے حیفن ضلع کے قرادہ علاقے میں مواصلاتی تنصیبات پر دو فضائی حملے کیے، ضلع مقبنہ کے علاقے شامیر میں ٹیلی کمیونیکیشن کے آلات کو بھی نشانہ بنایا گیا، امریکی اور برطانوی افواج نے شمال مغربی یمنی صوبے حجہ کے ابس ضلع میں الجار کے کھیتوں پر بھی دو میزائل فائر کئے ہیں۔
دریں اثنا امریکہ اور برطانیہ نے ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ان کی فوجی کارروائی نے یمن میں آٹھ مقامات پر 18 حملے کئے، بیان کے مطابق ان حملوں کو آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کی حمایت حاصل ہے، یہ پیش رفت یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے یمنی بحریہ کے مختلف یونٹوں نے خلیج عدن میں امریکی آئل ٹینکر کو متعدد اینٹی شپ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، ایک ٹیلی ویژن بیان میں ساری نے مزید کہا کہ یمنی فورسز نے بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں کو بھی کئی ڈرونز سے نشانہ بنایا، جنھیں امریکی فورسز نے نشانہ بنایا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ کارروائیاں غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کی گئی ہیں۔
1 تبصرہ
یمن نے تو امریکہ اور اسرائیل کی واٹ لگا رکھی ہے اگر ایس اہی رہا تو اسرائیل بھوکا مر جائے گا