امریکی ماڈل بیلا حدید کو مظلوم فسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بولنے پر بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامور برطانوی برانڈ شارٹ ٹلبری نے فلسطین نژاد امریکی ماڈل سے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے، فرانس کے ایک فیشن برانڈ نے بھی بیلا حدید سے معاہدہ ختم کرکے ایک اسرائیلی ماڈل کو ساتھ شامل کیا تھا، فیشن برانڈ نے امریکی ماڈل سے معاہدہ ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بیلا حدید کی اسرائیلی مذمت کے تناظر میں کیا گیا ہے، واضح رہے کہ بیلا حدید اور جیجی حدید اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشانیہ بمباری پر متعدد مرتبہ آواز بلند کرچکی ہیں اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے ان کو دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔
خوبصورتی کے سائنسی پیمانے نے تئیس سالہ امریکی ماڈل بیلا حدید کو دنیا بھرمیں سب سے زیادہ جاذب نظر، دلکش اور حسین خاتون کا لقب دیا ہے، گولڈن ریشو آف بیوٹی کے مطابق بیلا حدید خوبصورتی کے مقرر کردہ میعارات پر پورا اترتی ہیں، ان کی آنکھیں، بھنوئیں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے خدوخال 94 فیصد تک خوبصورتی کے گولڈن ریشو آف بیوٹی پر پورا اترتے ہیں، اس ضمن میں بات کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ چہرے کی خوبصورتی کے لئے بنائے گئے پیمانے پر بیلا حید کا چہرہ مکمل طور پر پورا اترتا ہے۔
1 تبصرہ
The Jews as a people are spread all over the world and are always busy defending Israel