بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو حوالے نہ کرنے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف سوموار کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی، ہڑتال کی کال کے باعث کوئٹہ شہر میں سریاب کے علاقے میں کاروباری مراکز اور سڑکیں بند رہیں، پولیس کے کریک ڈاؤن کے باوجود سریاب میں مظاہرین کی بڑی تعداد روڈ پر موجود رہی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جس کی وجہ سے سریاب روڈ پر ٹریفک بحال نہیں ہو سکی، جبکہ یونیورسٹی کے ایک دو ایسے کھمبوں کو بھی گرایا گیا تھا جن پر سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کے کیمرے نصب تھے، ہڑتال کی کال کی وجہ سے بلوچستان کی بلوچ آبادی والے متعدد شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ بعض اہم شاہراہیں بھی بند رہیں جن میں کوئٹہ کراچی شاہراہ شامل تھی، تربت میں ہڑتال کے دوران فائرنگ سے دو بچے بھی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، ایس ایس پی کیچ راشد رحمان زہری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بچے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے زخمی نہیں ہوئے۔
دوسری طرف بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اُنھوں کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں نے اسلحہ نہیں اٹھایا صرف اپنی بات کہی اور پھر بھی ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، انھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ماہ رنگ کو صرف سچ بولنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ایسا سچ جو تکلیف، پیاروں کو کھو دینے کے دکھ اور ناانصافی کے بارے میں ہے لیکن اسے سالوں سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، وہ پرامن انداز میں اور دلیری کے ساتھ اپنے لوگوں کی آواز لے کر کھڑی رہیں اور اسی وجہ سے انھیں خاموش کروایا گیا، اختر مینگل نے سوال کیا کہ کیا آپ مسائل کا حل اس طرح نکالنے چاہتے ہیں؟ بولنے والوں کو گرفتار کر کے اور حقوق مانگنے والوں کو سزا دے کر؟ اگر آپ انصاف اس طرح دینا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ جتنے بھی لوگوں کو خاموش کریں گے سچ ہمیشہ سربلند رہے گا۔
جمعہ, مارچ 6, 2026
رجحان ساز
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
- بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
- امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
- فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
- اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
- تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
- ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
- امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

