بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں، نوشکی پولیس کے سربراہ ہاشم مہمند نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کی شب نوشکی شہر میں غریب آباد کے علاقے میں پیش آیا تھا، ان کے مطابق چاروں اہلکار اس علاقے میں معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا، ہاشم مہمند نے بتایا کہ چاروں اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا ہے، اس سے قبل بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں ایک حملے میں چار مزدور بھی ہلاک ہوئے تھے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے اور منگیچر میں چار مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں، اُدھربلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
لیویز فورس کے ایک اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تھا، واقعہ منگیچر میں ملنگزئی کے علاقے میں پیش آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے لوگ اس علاقے میں کام کررہے تھے کہ دن ڈھائی بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد آئے اور انھوں نے چاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، انھوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جارہا ہے، قلات میں لیویز فورس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ان افراد کی شناخت صادق آباد سے تعلق رکھنے والے منور حسین، ذیشان، دلاور حسین اور محمد امین کے نام سےہوئی ہے، اہلکار کے مطابق اس واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے، منگیچر کوئٹہ سے جنوب مغرب میں اندازاً ایک سو 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے، اس علاقے میں طویل عرصے سے بد امنی کے سنگین واقعات پیش آرہے ہیں، گزشتہ ماہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اس علاقے میں سیکورٹی فورسز کے 18اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
بدھ, اپریل 30, 2025
رجحان ساز
- ہندوستان ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے پاکستان کے پاس ثبوت موجود ہیں، جنرل احمد شریف
- ہندوستانی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر آپس میں لڑ پڑی، فوجیوں پر فائرنگ کر دی 5 سکھ اہلکار ہلاک
- پاکستان کا توانائی کے شعبہ میں مالیاتی بحران میں اضافہ، گردشی قرضہ 2 ہزار 396 ارب تک پہنچ گیا
- ایران کی تجارتی بندرگاہ میں لگی آگ دو دن بعد بجھا دی گئی، 65 افراد جاں بحق 120 زخمی زیر علاج
- یمن میں تارکین وطن کی جیل پر امریکی حملہ 68 افریقی تارکین وطن جاں بحق 47 شدید زخمی
- ہندوستان کا جنگی جنون: فرانس سے 7.41 بلین ڈالر کے 26 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ
- ہندوستانی حکومت سے پہلگام میں سکیورٹی عدم موجودگی کا سوال! یوٹیوب پر 16 نیوز چینلز پر پابندی
- ایران کی شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکہ 8 ہلاک 70 زخمی اسرائیل کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں