ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل کی حامی پہلی اہم شخصیت اور جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے تل ابیب کا دورہ کیا ہے، انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کے ساتھ یکجہتی و حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا اور کہا ہم ایران کے ساتھ اسرائیلی جنگ کے بعد بھی اسرائیل کے ساتھ ہیں، جرمن وزیر داخلہ نے تل ابیب میں ان تباہ شدہ عمارتوں اور مکانات کا دورہ کیا جو ایرانی میزائل حملوں میں تباہ ہوئیں تاہم صرف 12 دن کی اس جنگ کے بعد اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی قبول کرلی، ان تباہ شدہ عمارتوں اور جگہوں کا دورہ کرنے کے بعد جرمن وزیر داخلہ نے اسرائیل کے اس اہم ساحلی شہر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں اسرائیل کیلئے اپنی حمایت کو مزید گہرا کرنا ہے تاکہ آئندہ اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہو خیال رہے اسرائیلی میزبانی میں ساحلی شہر میں جرمن وزیر کے دورے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا گیا تھا جہاں ایرانی میزائلوں نے نہ صرف عمارتوں کو تباہ کیا بلکہ 9 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا، ان ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل تھے، ایران کے یہ میزائل حملے 13 جون کو شروع کی گئی اسرائیلی جنگ کے بعد جواباً شروع کیے گئے، اسرائیل کا جنگ کا آغاز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر ہم نے ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کیلئے حملے کیے ہیں جو اسرائیل کیلئے خطرہ ہیں تاہم ایران ان جوہری ہتھیاروں کے بنانے سے ہمیشہ انکار کرتا ہے۔
جرمن وزیر کے اسرائیل آمد پر اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سائر نے کہا ان کا یہ دورہ جرمنی کی طرف سے ہمارے لئے اظہارِ یکجہتی ہے، ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایران پر از سر نو اقتصادی پابندیاں عائد کرے، یاد رہے جی 7 سربراہی کانفرنس کے دوران دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے جرمنی کے چانسلر نے ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ پر جامع تبصرہ کرتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کیا تھا اسرائیل ہمارے لئے کام انجام دے رہا ہے، یہ ہم سب کے فائدے میں ہے، اسرائیل ایرانی جوہری پروگرام کو ٹارگٹ کر رہا ہے، دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے جوابی حملوں کے حوالے سے یہ تسلیم کیا ہے کہ ایران کے 50 میزائل اس 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی شہروں اور تنصیبات پر گرے ہیں، اس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تاہم ایرانی میزائل حملوں سے ہونے والی تباہی کا صحیح اندازہ لگانا شاید کبھی بھی ممکن نہ ہو کیونکہ اسرائیل نے اپنے ہاں میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، اسرائیل نے 12 روزہ جنگ کے دوران کئی اہم جوہری سائنسدانوں سمیت کل 627 ایرانیوں کو ہلاک اور 4900 کو زخمی کیا ہے جبکہ ایران جواباً اسرائیل کے صرف 28 لوگوں کو ہلاک کرسکا ہے۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید