راہول گاندھی نے ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں اپنے حالیہ عوامی خطاب میں 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر میں منعقدہ پران پرتیشتھا پروگرام کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بنایا، راہول گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی صاحب نے کی تھی جس میں صرف ارب پتی اور مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی، میں نے اس تقریب میں کوئی کسان، کوئی مزدور، کوئی عام آدمی نہیں دیکھا لیکن امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے جیسے لوگوں کو ضرور دیکھا، کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمارا میڈیا صرف ایشوریا رائے کو ناچتے ہوئے دکھاتا ہے، غریب لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں دکھاتا بلکہ ہمارے میڈیا پر 24 گھنٹے نریندر مودی اور امیتابھ بچن کو دکھایا جاتا ہے، راہول گاندھی کے اس بیان کے بعد سے بھارت میں اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا بھی ایشوریا رائے کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ سونا مہاپاترا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سیاستدان اپنی تقاریر میں خواتین کی بےحرمتی کیوں کرتے ہیں؟ وہ خواتین کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید