بالی وڈ سیریز ہیرامنڈی کے اداکار طحہٰ شاہ کا کہنا ہے سنجے لیلا بھنسالی جیسا ذہین کوئی نہیں، انہوں نے جو بھی لکھا، دل سے لکھا، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیار کے جذبے کو اسکرین پر کیسے دکھایا جائے، میں نے صرف اپنی آنکھوں سے کام لیا کیونکہ میں خود عاشق مزاج ہوں، طحہٰ نے بتایا کہ مجھے الگ الگ کردار کرنے میں بہت مزا آتا ہے، مجھے خود نہیں پتہ کہ میں کون سا کردار منتخب کروں گا کیوں کہ اتنے سارے اسکرپٹ اور لکھاری ہیں، بس میں یہ چاہتا ہوں کہ جو بھی میں کروں اس میں رومانس ضرور ہو، ہیرا منڈی کے حوالے سے طحہٰ شاہ نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے جو بھی لکھا، دل سے لکھا وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیار کے جذبے کو اسکرین پر کیسے دکھایا جائے، میں نے صرف اپنی آنکھوں سے کام لیا کیونکہ میں خود عاشق مزاج ہوں، میں اس بڑے پراجیکٹ کا چھوٹا سا حصہ ہوں فلم پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کچھ کہنے والا میں کون ہوتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ مزید کام کرنا پسند کروں گا، اپنی ذاتی پسند کے حوالے سے طحہٰ نے بتایا کہ وہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، جیکی چن، مائیکل جارڈن، مائیکل جیکسن، آرنلڈ شوازنیگر، والٹ ڈزنی، ابراہام لنکن سمیت بہت سارے اداکاروں سے متاثر ہیں اور انہوں نے ان شخصیات کی تصاویر دیوار پر لگا رکھی ہیں۔
طٰحہ شاہ کے بقول جب بھی اپنے آپ پر یقین ختم ہو جاتا ہے تو میں ان لوگوں کی تصویریں دیکھ لیتا ہوں اور ان کی آڈیو بکس سننے لگتا ہوں تب پتہ لگتا ہے کہ ان لوگوں نے بھی بہت محنت کی بہت قربانیاں دیں، اگر وہ ایسا کر سکتے ہیں ہم کیوں نہیں؟ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں بھنسالی صاحب جیسا کوئی ذہین نہیں، ان کی اور رائٹرز کی تاریخ پر گرفت حیران کن ہے یہ ایک ٹیم کی کاوش تھی، میں خود تاریخ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا اور نہ ہی میں اس چیز میں پڑنا چاہتا ہوں میں صرف ایک اداکار ہوں اور قواعد کی پابندی کرتا ہوں، ہم سپر اسٹار اور ابھرتے ہوئے ستاروں کی بات کرتے ہیں مگر اس سب کے ساتھ ایک خاص قسم کا دباؤ آتا ہے یہ ایک بنیادی کشمکش ہے جس کا آپ سامنا کرتے ہیں اور شاید ہمیشہ کریں گے، مجھے لگتا ہے کہ لوگوں نے مجھے رومانوی ہیرو کے طور پر قبول کر لیا ہے تو اب میں ناظرین کو وہی دینا چاہتا ہوں جو وہ چاہتے ہیں۔