Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
    رجحان ساز
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»معیشت»پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد بھی ایک چیلنج ہوگا
    معیشت

    پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد بھی ایک چیلنج ہوگا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق قائم مقام گورنر مرتضیٰ سید نے ایک ٹویٹ میں آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کے لئے پاکستان کو اپنے ترقیاتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے مالیاتی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے
    shoaib87جولائی 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے لئے سات ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری حکومت کیلئے ایک بڑی کامیابی تو ہوسلتی ہے مگر حقائق اور ملکی صورتحال کسی اور حقیقت کی طرف نشاندہی کررہے ہیں، ملکی اور بین الاقوامی ماہرینِ معاشیات پاکستان کو درپیش  سیاسی اور معاشی چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کی انتہائی غیر مقبول حکومت جو مبینہ طور پر انتخابی نتائج میں ہیر پھیر کرانے کے بعد برسراقتدار لائی گئی ہے آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد نہیں کرسکے گی، آئی ایم ایف نے پاکستان کو سات ارب ڈالر قرض پروگرام دینے کی منظوری کرنے کی نوید سنائی ہے مگر 37 ماہ کے پروگرام کے تحت یہ رقم قسط وار پاکستان کو دی جائے گی اور ہر قسط سے قبل آئی ایم ایف کا جائزہ مشن کی رپورٹ دو دھاری تلوار کی طرح اسلام آباد پر لٹکتی رہے گی، خیال رہے کہ پاکستان کو مستقبل قریب میں بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کیلئے آئی ایم ایف کا قرضہ بڑی اہمیت رکھتا ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پروگرام کی سخت شرائط سے مہنگائی بڑھے گی جو ملک میں سماجی بے چینی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، اس کے علاوہ حکومت کے کمزور سیاسی مینڈیٹ کے باعث معیشت کے اصلاحاتی پروگرام کی تکمیل پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

    آئی ایم ایف کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ معاہدہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، قرضے کی پہلی قسط ملنے سے پہلے پاکستان کو متعدد سخت وعدے پورے کرنے ہوں گے اور مالیاتی یقین دہانیاں بھی پوری کرنا ہوں گی، آئی ایم ایف نے پاکستان کے دوست ممالک چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پیرس کلب کے قرضوں میں رعایت حاصل کرنے کی شرط عائد کی ہے، اس وقت پاکستان پر سب سے زیادہ قرض چین کا ہے جو مجموعی قرض کا تقریباً 30 فیصد ہے، پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں کی جانے والی چین کی سرمایہ کاری پر قرض کی رقوم اب واپس بھی کرنی ہیں، اس بارے میں یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے چین کا دورہ کرنے والے ہیں، اطلاعات ہیں کہ اس دورے میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کے حاصل کردہ قرضوں کی ری شیڈولنگ اور ری اسٹرکچرنگ پر بات کی جائے گی، تاہم سابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید اس سے اتفاق نہیں کرتے، بیجنگ میں قائم ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے سینئر اہلکار اور پاکستان کے سابق ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید نے بتایا ہے پاکستان چین کے مقابلے عالمی بینک، آئی ایم ایف اور پیرس کلب جیسے کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کا زیادہ مقروض ہے، قرضوں کے اس طرح کے دباؤ کا سامنا کرنے والے دوسرے ممالک سے پاکستان کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے دلیل دی کہ ہم اس کشتی میں سوار نہیں ہیں، جس میں دیگر ممالک سوار ہیں اور جن کا چین اہم قرض دہندہ ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق قائم مقام گورنر مرتضیٰ سید نے ایک ٹویٹ میں آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ (ایس ایل اے) کے لئے پاکستان کو اپنے ترقیاتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے مالیاتی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ پاکستان کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرے گا، یہ جشن منانے کی بات نہیں ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے معاشی مسائل اس سے حل نہیں ہوسکتے، ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، وفاقی اخراجات اور سرکاری و سیاسی اشرافیہ کیلئے مختص مراعات کو فی الفور ختم کرنا ہوگا، مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ اسٹاف لیول سطح پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے معاشی مینیجرز کے درمیان اتفاق رائے پر مبنی معاہدہ نامکمل ہے کیونکہ پاکستان کو اپنے تمام بڑے بیرونی قرض دہندگان بشمول کثیرالجہتی ترقیاتی بینک، بانڈ ہولڈرز، پیرس کلب اور چین سے قرضوں میں ریلیف کی ضرورت ہے، چین کے ساتھ پاکستان کا ایکسپوژر نسبتاً کم ہے، اس لئے یہ ہمارے قرض کے مسائل خود حل نہیں کر سکتا، چین بڑی تصویر کا صرف ایک حصہ ہے، واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگل مین نے اس رائے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے گذشتہ سال کے دوران مشکل سے حاصل کردہ میکرو اکنامک استحکام کی تعریف کی ہے، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ اسلام آباد کے لئے جمعہ کا آغاز سپریم کورٹ کی طرف سے ایک دھچکے سے ہوا اور ایک اہم عطیہ دہندہ کی طرف سے فراہم کردہ فروغ کے ساتھ ختم ہوا، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر ایس زیدی نے لکھا کہ آئی ایم ایف پیکج جشن منانے کے لئے نہیں ہے کیونکہ یہ ہماری ناکامیوں کا اعتراف ہے، ہم بار بار آئی ایم ایف کے پاس جا کر مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔

    front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ہے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کو سپورٹ کرتے ہیں،نیئر بخاری
    Next Article مائیکرو سافٹ اپ ڈیٹ مسائل دنیا بھر میں کارروبار ٹھپ کردیا فلائٹس منسوخ مالیاتی لین دین بند
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 24, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    تحریر: محمد رضا سید اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترچ نے جمعرات کو زومیت انسٹٹیوٹ اور…

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1173083
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.