Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»ہنگری نے اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر عملدآمد سے انکار کردیا
    تازہ ترین

    ہنگری نے اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر عملدآمد سے انکار کردیا

    ہنگری اسرائیل کی حمایت میں اس ہفتے آئی سی سی سے دستبردار ہوسکتا ہے جبکہ انسانی حقوق کے تنظیموں نے بڈاپسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو گرفتار کرکے آئی سی سی کے حوالے کر ئے
    shoaib87اپریل 2, 2025Updated:اپریل 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے جمعرات کو وسطی یورپی ملک کا دورہ کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے سے انکار پر ہنگری کی مذمت کی ہے، عدالت کے ترجمان فادی ال عبداللہ نے بدھ کو ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ آئی سی سی کے رکن ملکوں کیلئے درست نہیں ہے کہ وہ یکطرفہ طور پر عدالت کے قانونی فیصلوں کی درستگی کا تعین کریں، ترجمان نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے رکن ملکوں کو عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا، واضح رہے کہ ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو چار روزہ دورے پر بدھ کی شام دارالحکومت بڈاپسٹ پہنچے ہیں، انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہنگری کے وزیراعظم نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو مدعو کیا ہے، اس کے باوجود کہ نیتن یاہو پر غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا گیا تھا، یاد رہے کہ آئی سی سی نے 21 نومبر 2024ء کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر جنگ یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، ہنگری کی سیاسی جماعتوں نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی میزبانی کرکے ہنگری کی حکومت بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی توہین کا مظاہرہ کررہی ہے ہے۔
    یہ وارنٹ اس بات کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیے گئے کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ نے جان بوجھ کر غزہ کی شہری آبادی کو خوراک، پانی، اور ادویات اور طبی سامان، نیز ایندھن اور بجلی سے محروم رکھا جو ان کی بقا کے لئے ناگزیر تھا، آئی سی سی کی رکن ریاست کے طور پر ہنگری نیتن یاہو کو وسطی یورپی ملک پہنچنے پر گرفتار کرنے اور عدالت کے حوالے کرنے کا پابند ہے، تاہم اوربان اور ان کی انتظامیہ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حکم اور تقاضوں کی تعمیل نہیں کریں گے، میڈیا رپورٹس میں یہ اشارہ بھی دیا گیا کہ ہنگری اسرائیل کی حمایت میں اس ہفتے آئی سی سی سے دستبردار ہوسکتا ہے، انسانی حقوق کے تنظیموں نے ہنگری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو گرفتار کرکے آئی سی سی کے حوالے کرئے، دوسری طرف ہنگری کی اپوزیشن جماعت گرین پارٹی نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے اور آئی سی سی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پارٹی کے شریک چیئرمین سیاران کف نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی گرفتاری کے وارنٹ کو نظر انداز کرکے وکٹر اوربان قانون کی حکمرانی کے حوالے سے وہی انداز اختیار کررہے ہیں جو انھوں نے ہنگری میں اپنایا ہے۔

    ہنگری کا انکار
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجوہری معاہدہ کیلئے تیار ہیں دھمکیاں نہیں چلیں گی امریکہ سے بلواسطہ مذاکرات ہوسکتے ہیں،عراقچی
    Next Article ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ خواتین کی رہائی کیلئے دھرنا عید کے تیسرے روز بھی جاری رہا انٹرنیٹ بند
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162720
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.