Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
    رجحان ساز
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»موجودہ نظام پر عوام کا عدم اعتماد مہنگائی کیخلاف ملک گیر ہڑتال ظلم سے حکومت مزید نہیں چل سکتی
    پاکستان

    موجودہ نظام پر عوام کا عدم اعتماد مہنگائی کیخلاف ملک گیر ہڑتال ظلم سے حکومت مزید نہیں چل سکتی

    shoaib87اگست 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    پاکستان کے عوام سیاسی اور معاشی ناانصافی پر مبنی جابرانہ نظام کے خلاف بتدریج اپنے غصّے کا اظہار کررہے ہیں، بجلی کی قیمتوں کی افزائش نے آزاد جموں کشمیر میں اور گلگت بلتستان میں بغاوت جسے حالات پیدا کئے، پاکستان فوج کا تحمل تھا جس نے آزاد کشمیر میں کسی بڑے سانحے کو ہونے سے روک لیا تاہم فوج کے سامنے لڑنے کی غرض سے سامنے آنے والی عوام کسی لحاظ کے بغیر بازیبا نعرے لگاتی رہی، اس وقت فوجی مقتدرہ کیلئے کڑا وقت ہے وہ ایک ایسی حکومت کو سپورٹ کررہی ہے جو الیکشن کمیشن کے بنائے گئے فارم 47 کے تحت برسراقتدار آئی ہے، الیکشن میں بڑے پیمانے میں ہیر پھیر  کو پاکستانی لوگوں کے علاوہ عالمی سطح پر بھی نوٹس میں لایا گیا، یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان کی عوام نے فروری 2024ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیا تھا مگر فوجی مقتدرہ نے مسترد کی گئی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کیساتھ ملکر ایسی ٹیکنکل دھاندلی کی جسے کسی بھی عدالتی کارروائی چلانے کی صورت سے منصفانہ قرار نہیں دیا جاسکتا، عوامی مینڈیٹ نہ رکھنے والی حکومت کو چونکہ عوامی حمایت حاصل نہیں ہے لہذا اُس کے اقدامات بھی عوام دوستانہ نہیں ہیں بلکہ موجودہ حکومت فوجی مقتدرہ کی خوشنودی کیلئے عوامی عہدے فوجی مقتدرہ کے پسندیدہ جنرلز کو دے رہی ہے اور رفتہ رفتہ حکومت کی طاقت فوج استعمال کررہی ہے، چند روز پہلے آپریشن عزم استحکام کیلئے وفاق نے 20 ارب روپے منظور کئے ہیں، آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے عوام کے ذہنوں میں کئی سوالات موجود ہیں جن کے جواب ابھی دینا تھے مگر مالی وسائل پہلے ہی مختص کردیئے گئے، یہ ایک مثال ہے جو موجودہ نظام کی عکاسی کررہی ہے، اس نظام نے عوام کے حق انتخاب کو سلب کرکے ایک ریاستی ادارے کی طرف منتقل کردیا ہے۔

    اشخاصی خواہشات پر مبنی نظام کے وجودی خرابی نے پاکستانی معاشرے کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے، مقابلے کی سکت کمزور کردی ہے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے بجائےخودکسیاں عام ہوگئی ہیں، پاکستان میں مہنگائی اور معیشت کی تنزلی کا آغاز جنرل (ریٹائرڈ) قمر باجوہ کے رجیم چینچ منصوبے سے شروع ہوا اور پاکستانی معیشت کو ہر اچھے ڈاکٹر  نے جواب دیدیا ہے، ماہرین ملک چھوڑ کر جارہے ہیں اور جو لوگ حب الوطنی کے جذبے کیساتھ پاکستان آئے تھے وہ مایوسی کیساتھ واپس اپنی بہتر زندگیوں کی طرف لوٹ گئے ہیں، بدھ کو پورے ملک میں موجودہ حکومت کی نااہلی اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج اور ہڑتال ہوئی، بلوچستان دو روز قبل حالت جنگ کی کیفیت گزرا تھا، وہاں بدھ کے روز ہونے والی ہڑتال سب سے زیادہ کامیاب رہی، اس ہڑتاک کی جماعت اسلامی نے دی تھی جبکہ تحریک انصاف اور اپوزیشن کی جماعتوں نے اس ہڑتال کی حمایت کی تھی، جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں ظلم پر مبنی اضافے کے خلاف اسلام آباد کے نزدیک چودہ روز تک دھرنا دیا، حکومت نے نااہل ترین اور بے اختیار دو وفاقی وزراء نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو کم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کی قیادت سے معاہدہ کیا لیکن دو روز بعد وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جماعت اسلامی کو اس دوران سخت تنقید اور طنز کا سامان کرنا پڑا جس سے منہ چھپانے کیلئے جماعت اسلامی نے ہڑتال کا اعلان کیا، پورے ملک میں ہڑتال کو رسپانس اچھا ریکارڈ کیا گیا، مسئلہ صرف بجلی کی قیمتوں کا نہیں ہے عوام موجودہ مسلط نظام سے تنگ آئے بیٹھے ہیں عوام کو سب سے زیادی تکلیف اُن کے ووٹوں کی بے قدری سے ہوئی ہے، عوام ووٹ کی طاقت سے چند افراد کی خواہشات کے برخلاف تحریک انصاف کو دوبارہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے تھے مگر رات کے اندھیرے میں طاقتوروں نے عام کی اُمیدوں کو خاک میں ملادیا اور اب اسی خاک سے چنگاریاں جنم لے رہی ہیں اور لوگوں کا خیال ہے کہ جلد ہی بنگلہ دیش کی طرح عوام ازخود حکمرانوں اور اِن کے پشت پناہوں کا احتساب کریں گی۔

    وقت تیزی سے گزر رہا ہے اہل حل وعقد کو جلد کچھ کرنا ہوگا، نجی شعبے کے بجلی پیدا کرنے والوں کا احتساب کیا جائے بغیر بجلی بنائے اربوں ڈالر انہیں کیسے مل گئے، بجلی پیداکرنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کو گرفت میں لایا جائے، ایک میاں منشا اور جہانگیر ترین کے فائدے کیلئے پوری قوم کو مشکلات سے دوچار کرنا نظام اور مملکت کیلئے خطرہ ثابت ہورہا ہے، صدر مرکز تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تاجر اپنے اثاثے فروخت کر کے بل ادا کر رہے ہیں۔ تاجر دشمن اسکیموں کو مسترد کرتے ہیں، دکانوں پر 60 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگانا ظلم ہے، کاشف کی بات درست ہے ٹیکس کے نفاذ میں تاجروں کی آمدنی کو ملحوظ خیال رکھا جائے اور پھر قوم سے جمع کردہ ٹیکس حکمرانوں اور سول و فوجی نوکرشاہی کی عیاشیوں اُن کی اوکادوں کے بیرون ملک قیام اور جائیدادوں پر خرچ ہو تو ٹیکس دہندہ ہیجانی کیفیت کا شکار ہوجاتا ہے، طاقتور حلقے اس بات کو سمجھیں کفر سے حکومت باقی رہ سکتی ہے ظلم سے حکومت نہیں چلتی، نادر شاہ افشار نے دہلی میں ایک دن میں لاکھوں انسانوں کو تہ تیغ کردیا لیکن نادر شاہ کو اس ظالمانہ اقدام کے بعد دہلی چھوڑنا پڑا تھا۔

    پاکستان میں کامیاب ہڑتال
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجیل انتظامیہ کو اپنے افسر کا ہی معلوم نہیں، جیل میں قیدی اور عملہ غیر محفوظ ہے، لاہور ہائی کورٹ
    Next Article بلوچستان حالات معمول پر آنا شروع کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ کو دو روز بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 24, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    تحریر: محمد رضا سید اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترچ نے جمعرات کو زومیت انسٹٹیوٹ اور…

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1173219
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.