Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
    رجحان ساز
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»یوایس ایڈ کی انتخابی عمل دوران مذموم سرگرمیاں ہندوستانی سیاست میں نئے بحران نے جنم لے لیا
    تازہ ترین

    یوایس ایڈ کی انتخابی عمل دوران مذموم سرگرمیاں ہندوستانی سیاست میں نئے بحران نے جنم لے لیا

    اقوام کو سب سے زیادہ اس طرف توجہ دینا ہوگی جو حکومتیں اِن دونوں بنیادوں سے دور لے جانے والی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتی ہیں وہی دراصل اغیار کے کارندے ہیں اِن کی اچھی طرح شناخت ہونی چاہیے اور اقوام انہیں اپنا پہلے نمبر کا دشمن قرار دیں
    shoaib87فروری 25, 2025Updated:فروری 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ملک کے انتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد کہ جنوبی ایشیائی ملک میں ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے لئے یو ایڈ 21 ملین ڈالر مختص کیے تھے، ہفتہ کو دہلی یونیورسٹی لٹریچر فیسٹیول میں بھارتی وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن سنجیو سانیال کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر غور کررہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ حقائق سامنے آئیں گے، وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ کو نیک نیتی سے ہندوستان میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم یو ایس ایڈ کے بارے میں جو معلومات امریکی انتظامیہ کی طرف سے سامنے آرہی ہیں سے ایسا لگتا ہے کہ اس امریکی حکومت کی تنظیم بد نیتی پر مبنی سرگرمیوں میں ملوث ہے ہیں، ایلون مسک کی سربراہی میں حکومت کی کارکردگی کے محکمے ڈی او جی ای(ڈواج) کی طرف سے جاری پروگراموں کی فہرست میں بھارت کو مبینہ طور پر فراہم کی جانے والی 21 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا ذکر سامنے آیا تھا۔اس سے نئی دہلی میں ان فنڈز کے مطلوبہ وصول کنندگان کے حوالے سے سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، اس سے قبل ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وہ ملک میں امریکی حکومت کی سرگرمیوں کے بارے میں پریشان کن معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے میامی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ہندوستان میں ووٹر ٹرن آؤٹ کے لئے 21 ملین ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اُنھوں نے کہا کہ میزا اندازہ ہے کہ اس بڑی رقم سے کسی اور کو وہاں منتخب کروانے کی کوشش کی جارہی تھی، ٹرمپ نے بعد میں کئی عوامی تقریروں میں ہندوستان میں ووٹر ٹرن آؤٹ کے لئے فنڈنگ کا ذکر کیا، ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اس دعوے کو دہراتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ فنڈنگ کا مقصد بنیادی طور پر ان لوگوں کو کک بیکس کے لئے کیا گیا تھا جنہوں نے رقم مختص کی تھی مگر اب تمام ادائیگیاں روک دی گئی ہیں مگر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 18 ملین ڈالر کی ادائیگیاں ہوچکی ہیں جن کے متعلق تحقیقات جاری ہیں کہ رقم کن اداروں اور اشخاص کو دی گئی ہیں، اس تنازعہ کے درمیان ہندوستانی وزارت خزانہ کی 2023-24 کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یو ایس ایڈ نے ہندوستان میں 750 ملین ڈالر کے سات منصوبوں کی مالی اعانت فراہم کی ہے، اعداد و شمار کے مطابق یہ پروجیکٹ ہندوستانی حکومت کے ساتھ شراکت داری میں انجام دیئے جا رہے ہیں، جس میں گزشتہ مالی سال کے لئے یو ایس ایڈ کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے، جن میں زراعت اور خوراک کی حفاظت، پانی اور صفائی ستھرائی، قابل تجدید توانائی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور صحت شامل ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی وزارت خزانہ کی 2023-24 کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لئے کوئی فنڈ فراہم نہیں کیا گیا۔یہ کوئی پوشیدہ حقیقت نہیں ہے کہ یو ایس ایڈ بھارت کے انتخابی عمل کو بہتر بنانے کیلئے دہائیوں سے اس ملک کو مدد فراہم کررہا ہے، جو ووٹنگ کے نظام کی بہتری اور انتخابی معلومات کے انتظام کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تھی، یو ایس ایڈ کی جانب سے تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ہندوستان کے انتخابات کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے مالی مدد فراہم کررہی تھی، یو ایس ایڈ کے مطابق یہ امداد کسی بھی طرح سے حساس سیاسی عمل میں براہ راست مداخلت نہیں کرتی، یو ایس ایڈ کا مقصد بنیادی طور پر ترقیاتی سرگرمیوں اور انسانی حقوق کی حمایت کرنا ہے، جس میں مقامی لوگوں اور حکومت کو مضبوط کرنا شامل ہے، ہندوستان کیلئے یو ایس ایڈ کے عزائم کا ایک پہلو یہ ہے کہ وہ نچلی سطح پر انتخابات کی شفافیت بڑھانے اور انتخابی عزم کو فروغ دینے کے لئے کام کرتی ہے مگر اس سوال کا جواب نہیں دیا جاتا کہ یو ایس ایڈ نے انتخابات میں ٹیکنالوجی کی ضرورت پر کیوں اتنا زور دیا ہے؟ اس بارے میں ہندوستان کی موجودہ اپوزیشن کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرنا سارے معاملے کو مزید پیچیدہ بناتا ہے، امریکی اداروں کی جانب سے دنیا بھر میں واشنگٹن کی پالیسیوں سے ہم آھنگ حکومتوں کو سپورٹ کرنا اور اپنی مخالف حکومتوں کو ہٹانا امریکی ریاست کی بنیادی پالیسی کے طور پر ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے حالیہ مصر میں مرسی حکومت کو گرایا گیا، لیبیا میں قذافی کی حکومت گرانے کے بعد اسے بے دردی سے قتل کرایا گیا، یہی ری پلے پاکستان میں کیا گیا جس کے بعد شام اس کی بہترین مثال ہے، اِن سب کے پیچھے امریکہ تھا، امریکی انٹیلی جنس ادارے جنھیں ڈونلڈ ٹرمپ ڈیپ اسٹیٹ قرار دیتے ہیں یو ایس ایڈ جیسے پروگراموں کو اپنے مخصوص عزائم کیلئے خوب اچھی طرح استعمال کرتے ہیں، ٹرمپ اور ایلون نے یوایس ایڈ اور ڈیپ اسٹیٹ کے عناصر کے چہرے سے نقاب اُلتی ضرور ہے لیکن حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ بچھو ڈنگ مارنا چھوڑ دے گا۔تیسری دنیا کے ملکوں میں پہلی دنیا کی مداخلتوں کی وجہ تعلیم و تربیت کا فقدان اور غربت ہے، اقوام کو سب سے زیادہ اس طرف توجہ دینا ہوگی جو حکومتیں اِن دونوں بنیادوں سے دور لے جانے والی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتی ہیں وہی دراصل اغیار کے کارندے ہیں اِن کی اچھی طرح شناخت ہونی چاہیے اور اقوام انہیں اپنا پہلے نمبر کا دشمن قرار دیں، یو ایس ایڈ کی کہانیاں سامنے آنے اور مزید سامنے آنے کے بعد یہ نہ سمجھا جائے کہ اب اغیار کی مداخلتیں ختم ہوجائیں گی، نئے نام سے کام شروع ہوگا یاد رکھا جائے بچھو ڈنگ مارنا نہیں چھوڑتا اس وقت بھی وہ کہیں نہ کہیں ڈنگ مار رہا ہے بس انداز کا فرق ہے، غزہ کیلئے ٹرمپ کا دیا گیا ناکام منصوبہ اور ایران پر نئی پابندیوں کا اطلاق بچھو کی فطرت کو ظاہر کررہا ہے۔

    یو ایس ایڈ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقومی شاہراہ پر بلوچ عسکریت پسندوں نے ناکہ لگا کر رکن صوبائی اسمبلی کے محافظوں کا اسلحہ چھین لیا
    Next Article پاکستان اور روس درمیان اقتصادی تعلقات میں پیشرفت سے خطے میں ترقی کی اُمید پیدا ہوسکتی ہے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 24, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    تحریر: محمد رضا سید اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترچ نے جمعرات کو زومیت انسٹٹیوٹ اور…

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1173681
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.