ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے جمعرات کو وسطی یورپی ملک کا دورہ کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے سے انکار پر ہنگری کی مذمت کی ہے، عدالت کے ترجمان فادی ال عبداللہ نے بدھ کو ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ آئی سی سی کے رکن ملکوں کیلئے درست نہیں ہے کہ وہ یکطرفہ طور پر عدالت کے قانونی فیصلوں کی درستگی کا تعین کریں، ترجمان نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے رکن ملکوں کو عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا، واضح رہے کہ ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو چار روزہ دورے پر بدھ کی شام دارالحکومت بڈاپسٹ پہنچے ہیں، انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہنگری کے وزیراعظم نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو مدعو کیا ہے، اس کے باوجود کہ نیتن یاہو پر غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا گیا تھا، یاد رہے کہ آئی سی سی نے 21 نومبر 2024ء کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر جنگ یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، ہنگری کی سیاسی جماعتوں نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی میزبانی کرکے ہنگری کی حکومت بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی توہین کا مظاہرہ کررہی ہے ہے۔
یہ وارنٹ اس بات کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیے گئے کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ نے جان بوجھ کر غزہ کی شہری آبادی کو خوراک، پانی، اور ادویات اور طبی سامان، نیز ایندھن اور بجلی سے محروم رکھا جو ان کی بقا کے لئے ناگزیر تھا، آئی سی سی کی رکن ریاست کے طور پر ہنگری نیتن یاہو کو وسطی یورپی ملک پہنچنے پر گرفتار کرنے اور عدالت کے حوالے کرنے کا پابند ہے، تاہم اوربان اور ان کی انتظامیہ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حکم اور تقاضوں کی تعمیل نہیں کریں گے، میڈیا رپورٹس میں یہ اشارہ بھی دیا گیا کہ ہنگری اسرائیل کی حمایت میں اس ہفتے آئی سی سی سے دستبردار ہوسکتا ہے، انسانی حقوق کے تنظیموں نے ہنگری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو گرفتار کرکے آئی سی سی کے حوالے کرئے، دوسری طرف ہنگری کی اپوزیشن جماعت گرین پارٹی نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے اور آئی سی سی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پارٹی کے شریک چیئرمین سیاران کف نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لئے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی گرفتاری کے وارنٹ کو نظر انداز کرکے وکٹر اوربان قانون کی حکمرانی کے حوالے سے وہی انداز اختیار کررہے ہیں جو انھوں نے ہنگری میں اپنایا ہے۔
منگل, دسمبر 2, 2025
رجحان ساز
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
- ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

