بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے بعد اب درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں، جمعہ کو صوبے کے کئی شہروں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بعض علاقوں میں آئندہ گھنٹوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، صوبے میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گردونواح میں دوپہر کے بعد چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا، کوئٹہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں پارہ 30، ژوب میں 38 اور قلات میں 35 ڈگری تک پہنچا۔ گرم ترین علاقوں میں سبی سرِفہرست رہا جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جب کہ تربت میں بھی شدید گرمی دیکھی گئی اور پارہ 44 ڈگری کو چھو گیا، دیگر شہروں میں نوکنڈی کا درجہ حرارت 46، چمن کا 41، گوادر کا 35 اور جیوانی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، طبی ماہرین نے سخت موسم کی مناسبت سے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں دن کے اوقات میں دھوپ سے بچنے اور لمبے سفر سے گریز کریں خاص طور پر 9 بجے سے شام 4 بجے تک سفر نہ کریں، پانی اور مشروبات کے زیادہ استعمال کریں اور ہلکے لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اُدھر مشرقی وسطیٰ بحیرہ عرب میں موجود کم دباو شدت اختیار کر گیا جو کراچی سے تقریباً 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سسٹم کے مزید شدت سے مضبوط ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی طرف بڑھے گا، موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری سرگرمی کی نگرانی کر رہا ہے، سسٹم کے ردوبدل سے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جائے گا، واضح رہے کہ گزشتہ روز سسٹم کے زیر اثر کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چل رہی تھیں، حالیہ موسمی شدت کی بناء پر دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں جنگلات کو لگی آگ نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث بلند شعلے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں، ذرائع کے مطابق گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ آگ نے اب تک کئی کلومیٹر کے علاقے کو متاثر کیا ہے، جس سے ماحولیاتی نظام کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پہاڑوں میں آگ لگنے کے 20 سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پیر, اکتوبر 27, 2025
رجحان ساز
- پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
- ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
- سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
- بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
- دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
- ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
- پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
- بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

