Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»امریکہ، ایران کی افزودگی کا جائز حق تسلیم نہیں کرتا تو پھر کوئی معاہدہ بھی نہیں ہوگا، عباس عراقچی
    عالم تمام

    امریکہ، ایران کی افزودگی کا جائز حق تسلیم نہیں کرتا تو پھر کوئی معاہدہ بھی نہیں ہوگا، عباس عراقچی

    ایران اپنے اصولوں اور موقف کو برقرار رکھتے ہوئے ان نئے حل اور تجاویز کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے جو ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتے ہیں مذاکرات کا پانچواں دور ختم
    shoaib87مئی 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے سب سے زیادہ پیشہ ورانہ دور کو سراہتے ہوئے کہا کہ تہران اپنے موقف پر قائم رہے گا اور اپنے واضح موقف پر اصرار کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کے روز اطالوی دارالحکومت روم میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام پر کہا کہ مذکورہ دور سب سے زیادہ پیشہ ورانہ تھا، جو تین گھنٹے تک جاری رہا، ان مذاکرات کی ثالثی عمانی وزیر خارجہ بدر البوسیدی کررہے ہیں، اعلیٰ ایرانی مذاکرات کار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف مکمل طور پر واضح ہے اور ہم ان پر ڈٹے ہوئے ہیں، عراقچی نے کہا کہ امریکی فریق ہماری پوزیشنوں سے زیادہ بہتر طور پر آگاہ ہوچکا ہے، روم روانگی سے قبل عراقچی نے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو جاری رکھنے کے ایران کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکہ ایران کی افزودگی کے جائز حق کو تسلیم نہیں کرتا تو پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، عراقچی نے ایکس پر تحریر کیا کہ معاہدے کے راستے کا پتہ لگانا راکٹ سائنس نہیں ہے صفر جوہری ہتھیار = ہمارے پاس ایک معاہدہ ہے، زیرو افزودگی = ہمارے پاس کوئی معاہدہ نہیں ہے، پانچویں دور کے بعد انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے مذاکرات کے دوران تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا اور مزید بات چیت کیلئے اپنے دارالحکومتوں میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے عمانی ہم منصب نے ثالث کی حیثیت سے موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور پیشرفت حاصل کرنے کیلئے بہت کام کیا، انہوں نے کہا کہ ایران اپنے اصولوں اور موقف کو برقرار رکھتے ہوئے ان نئے حل اور تجاویز کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے جو ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان تجاویز اور حل پر اپنے خیالات پیش کریں گے اور پھر مذاکرات کا اگلا دور منعقد کیا جائے گا۔
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امید ظاہر کی کہ اگر دارالحکومتوں میں حل پر غور کیا جاتا ہے تو فریقین اگلے دور میں مزید تفصیلی بات چیت میں مشغول ہوں گے، اس لئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ بالواسطہ مذاکرات کا معاملہ کھلا ہے اور مذاکرات جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات زیادہ پیچیدہ ہیں جنھیں دو یا تین سیشنوں میں طے کیا جاسکے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم فی الحال ایک معقول راستے پر گامزن ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ فریقین ایسے حل حاصل کریں گے جو تہران کے موقف کے بارے میں بہتر تفہیم کے پیش نظر اگلے اجلاسوں میں پیش رفت کا باعث بنیں گے، ہم ابھی اس مرحلے پر نہیں ہیں لیکن ہم ناامید بھی نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عمان کی طرف سے تجویز کردہ حل کے پیش نظر پیش رفت کا امکان ہے، پچھلے دوروں کی طرح ایرانی وزیر خارجہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاقائی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے روم میں ہونے والے مذاکرات میں وفود کی قیادت کی، اپریل کے بعد سے تہران اور واشنگٹن نے روم اور مسقط میں ایران کے جوہری پروگرام پر بالواسطہ مذاکرات کے چار دور امریکی موقف میں بار بار تبدیلیوں کے درمیان منعقد کیے ہیں، جس نے ایرانی حکام کو اپنے امریکی ہم منصبوں کے متضاد بیانات پر تنقید کرنے پر اکسایا ہے، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی سٹیو وٹ کوف نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں باقی مسائل کو کلیئر ہوجائیں گے۔

    front ایران امریکہ مذاکرات
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleذیابطیس کے مریض بھی آم سے لطف اندوزِ، ہوسکتے ہیں مگر اِن احتیاط پر عمل ضروری ہے، ماہرین
    Next Article پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لیسٹ میں دوبارہ شامل کرنے کیلئے ہندوستانی مطالبہ
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192150
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.