ذیابیطس کے مریضوں کو اکثر میٹھے پھلوں خصوصاً آموں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ ان میں قدرتی چینی ہوتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے آم کھانا ایک چیلنج ہوسکتا ہے، کیونکہ اس میں قدرتی شوگر ہوتی ہے جو خون میں گلوکوز کی سطح کو متاثر کرتی ہے۔ لیکن مناسب مقدار میں اور صحیح طریقے سے آم کھانے سے شوگر لیول پر زیادہ اثر نہیں پڑتا۔ آم میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر ذیابیطس کے مریض مناسب وقت پر، محدود مقدار میں اور صحیح خوراک کے امتزاج کے ساتھ آم کھائیں تو وہ بغیر کسی نقصان کے اس کے ذائقے اور غذائیت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس مضمون میں جانیں کہ ذیابیطس کے مریض اپنی خوراک میں آم کو کیسے محفوظ طریقے سے شامل کر سکتے ہیں, سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہیے؟ آم میں قدرتی شوگر، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، جو جسم کے میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ تاہم، ذیابیطس کے مریضوں کو اسے سمجھداری سے استعمال کرنا چاہئے. اس کا گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) درمیانے درجے کا ہے، یعنی اگر اسے محدود مقدار میں استعمال کیا جائے تو بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔
ذیابیطس کے مریض آم کیسے کھائیں:
ایک دن میں آدھا کپ (تقریباً 75-80 گرام) آم کھانا محفوظ سمجھا جاتا ہے، اسے زیادہ مقدار میں کھانے سے بلڈ شوگر بڑھ جاتی ہے، آم دن کے وقت یا صبح کے وقت کھائیں، تاکہ جسم کو اسے ہضم کرنے کے لیے کافی وقت ملے۔ رات کو آم کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ بلڈ شوگر کو متاثر کر سکتا ہے، آم کو فائبر سے بھرپور غذا کے ساتھ کھائیں، آم کو گری دار میوے، بیج، دہی یا اوٹس کے ساتھ ملا کر کھائیں تاکہ اس کے گلیسیمک اثرات کو کم کیا جا سکے، صرف آم کھانے سے شوگر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے، بہتر ہوگا کہ اسے فائبر سے بھرپور چیزوں کے ساتھ ملا کر کھائیں، آم کی پروسیس شدہ مصنوعات سے پرہیز کریں، پیک شدہ آم کے جوس، جیم یا کینڈی میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے، تازہ آم کھانا بہترین آپشن ہے۔
ذیابیطس میں آم کھانا محفوظ ہے؟
ہاں لیکن آپ کو اس کی مقدار اور وقت کا خیال رکھنا ہوگا، ذیابیطس کے مریض اگر متوازن غذا اور فعال طرز زندگی اپنائیں تو وہ بغیر کسی نقصان کے آم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، آم کھانے کی صحیح تکنیک کو اپنا کر ذیابیطس کے مریض بھی اس کے ذائقے اور غذائیت سے مستفید ہو سکتے ہیں، اگر متوازن مقدار میں صحیح وقت پر اور فائبر سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا، اس لئے اگلی بار آم کھانے سے پہلے ان تجاویز کو ذہن میں رکھیں۔
جمعہ, جون 13, 2025
رجحان ساز
- →عالمی مالیاتی ادارے نے دفاع، آئی پی پیز اور ایس آئی ایف سی کیلئے ضمنی گرانٹ پر اعتراض کردیا
- ایران پر اسرائیلی حملے کا فی الحال امکان نہیں لیکن میں پرامن حل تک پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں، ٹرمپ
- عسکری مہم جوئی کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی، ایٹمی مذاکرات امریکہ اور ایران کیلئے بہترین آپشن ہیں
- برطانیہ و پانچ مغربی ملکوں کی اسرائیلی وزراء پر پابندیاں پس پردہ حقائق تل ابیب داعش تعلقات ہیں؟
- قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا شدید احتجاج، بجٹ 2025 مسترد کردیا !
- بجٹ 2025 : نان فائلرز گاڑی و جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نقد رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز، الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینے کیلئے پالیسی کا اعلان
- بجٹ2025: چودہ ہزار ارب کا ٹیکس ٹارگٹ، دفاع پر 2550 ارب خرچ ہونگے اور سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب روپے مختص سولر پر 18 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز