یمن کا کہنا ہے کہ وہ بار بار ملک پر اسرائیلی فضائی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے اپنے فضائی دفاعی نظام کو اپ گریڈ کرنے جارہا ہے تاکہ اسرائیلی طیاروں کو ملکی حدود میں گرایا جاسکے، یمن کی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی دشمن کے جنگی طیاروں کے ذریعے حملہ کرنے کی بالادستی کو خاک میں ملا دے گی، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے جمعے کے روز کہا کہ یمن پر جارحیت میں ملوث اسرائیلی دشمن کے طیاروں کے بارے میں جلد ہی اچھی خبر آئے گی، صدر المشاط نے یمن نیوز ایجنسی سبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آپ کو ہمارے ملک کے خلاف جارحیت میں استعمال ہونے والے صہیونی دشمن کے طیاروں کے بارے میں جلد خوشخبری ملے گی اور آپ دیکھیں گے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیارے خاک چانٹیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی مسلح افواج بالخصوص فضائی دفاع جلد ہی دشمن کے طیاروں کو طنز کا ذریعہ بنادیں گے، انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج کو فضائی اور سمندری حدود کی حفاظت اور دشمن کی ناکہ بندی کے حوالے سے کارروائیوں کیلئے ہدایت جاری کی ہیں، صہیونی دشمن ہمارے ملک پر حملہ کرنے کیلئے استعمال ہونے والے راستوں کو تمام کمپنیوں کیلئے خطرناک زون قرار دیں، انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج فضائی یا سمندری نیوی گیشن کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر اسرائیلی طیاروں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اہلکار نے کہا کہ فوج کو ہدایت جاری کی ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ملک پر حملہ کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے طیاروں کے راستوں کو تمام کمپنیوں کیلئے خطرناک زون قرار دیا جائے۔
المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی حفاظت کیلئے ایئر لائنز کو ان راستوں سے گریز کرنا چاہیئے جو اسرائیل کی جانب سے یمن پر حملے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، عرب ملک یمن پر امریکہ کے فراہم کردہ لڑاکا طیاروں کے ذریعے اسرائیلی حملوں میں حالیہ ہفتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا، یمن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے فضائی دفاعی نظام سے بچنے کیلئے شہری طیاروں کے پیچھے چھپ کر حملے کرتے ہیں، خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی نسل کشی پر مبنی جنگ شروع ہونے کے بعد یمنیوں نے ضروری سمندری راستوں پر ایک اسٹریٹجک ناکہ بندی نافذ کردی، جس کا مقصد اسرائیل کو فوجی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا ہے اور عالمی برادری پر زور دینا ہے کہ وہ غزہ میں جاری انسانی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے اقدامات کرے، یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ میں اپنی زمینی اور فضائی کارروائیاں بند نہیں کرتا وہ اپنے حملے بند نہیں کریں گے۔
منگل, جولائی 1, 2025
رجحان ساز
- ایرانی ہیکرز رابرٹ نے صدر ٹرمپ کے متعدد اہم ساتھیوں کی ای میلز فروخت کرنیکا اعلان کردیا
- ایران اسرائیل کی بارہ زورہ جنگ، مسلم اتحاد کی مثالی صورتحال کے خلاف تل ابیب کا مذموم منصوبہ
- جو شخص بھی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، شیعہ مرجع کا فتویٰ
- ٹرمپ کی تجارتی جنگ 9 جولائی آخری دن ہوگا امریکی صدر نے محصولات نافذ کرنے کا اعلان کردیا
- جرمن وزیر خارجہ اسرائیل میں تباہ شدہ عمارتیں دیکھ کر غم زدہ تل ابیب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا
- اسرائیلی فوج غزہ میں غیر معمولی بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے 5 عسکری بریگیڈز متحرک
- امریکہ نے حملہ کرکے سفارتکاری و مذاکرات سے غداری کی فی الحال مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران
- غاصب اسرائیل نے آذربائیجان کی فضائی حدود کو حملہ آور اور مائیکرو جاسوس ڈرونز کیلئے استعمال کیا؟
1 تبصرہ
1naf2g