پاکستان کی فوجی قیادت نے خطے میں ایٹمی تصادم کے خطرے سے خبردار کیا ہے، سنگاپور میں ایشیاء پیسیفک ممالک پر مشتمل شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے واضح کیا کہ پہلگام کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تصادم کی صورت حال خطے کی ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جنرل شمشاد مرزا نے ہندوستان کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور واضح کیا کہ پاکستان کے پانی کو روکنے یا موڑنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگا، انہوں نے خطے کی سلامتی کیلئے مذاکرات کو ناگزیر قرار دے دیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کہا کہ جنوبی ایشیا میں ایسے تنازعات زندہ ہیں، جو کسی بھی وقت بے قابو ہوسکتے ہیں، شنگریلا ڈائیلاگ کے اسٹیج پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں غیر حل شدہ تنازع کشمیر موجود ہے، ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو کشیدگی کے خطرات میں ابہام ختم کرسکیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ ایشیا پیسیفک اکیسویں صدی کا جیو پولیٹیکل کاک پٹ بن چکا ہے، کرائسس مینجمینٹ میکنزم آج بھی کسی حد تک نازک، اور ادارہ جاتی سطح پر غیر مساوی ہے، انہوں نے کہا کہ کرائسس مینجمنٹ کے لیے اسٹریٹیجک انڈراسٹینڈنگ بڑھائی جانی چاہیے، پائیدارکرائسس مینجمنٹ کیلئے باہمی برداشت، ریڈ لائن کی پاسداری اور مساوات کی ضرورت ہوتی ہے، عدم اعتماد کی فضا میں کوئی میکنزم کام نہیں کرتا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ جب تک بنیادی اسٹیک ہولڈرز کمزور سمجھے جائیں، کوئی فریم ورک کامیاب نہیں ہوسکتا، تعاون کا ڈھانچہ روک تھام کے آلے کے طور پر استعمال ہونے پر بھی کوئی فریم ورک کامیاب نہیں ہوتا، استحکام کا حصول شراکت داری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کہا کہ ایڈہاک رسپانسز ناکافی ہیں، ہندوستان اور پاکستان کو ادارہ جاتی پروٹوکول، ہاٹ لائنز کی ضرورت ہے، کشیدگی میں کمی کے طے شدہ طریقہ کار اور مشترکا کرائسس مینجمنٹ مشقوں کی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت، سائبر مداخلت، رئیل ٹائم بیٹل فیلڈ سرویلنس فیصلوں پر اثرانداز ہوسکتی ہیں، ہمارے میکنزم میں اب یہ موجودہ حقیقت شامل ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کو ایشیا پیسیفک استحکام کی بات چیت سے الگ نہیں کرنا چاہیے، جنوبی ایشیا میں غیر حل شدہ تنازع کشمیر موجود ہے، جنوبی ایشیا میں ایسے بہت سے تنازعات زندہ ہیں جو کبھی بھی قابو سے باہر ہوسکتے ہیں، ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو کشیدگی کے خطرات میں کسی بھی ابہام کو ختم کرسکیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ طاقت اور مفاد، اخلاقیات اور اصولوں سے بالاتر ہوگئے ہیں، ماڈرن اسٹیٹ سسٹم پر مبنی اسٹرکچر توانائی کھو رہے ہیں، آزاد دنیا کے رکھوالوں نے خود ہی ریاستی خودمختاری، علاقائی سالمیت، انسانی حقوق، عالمی قانون اور انصاف کی قدروں کو پامال کر دیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ نظریاتی یا علاقائی اختلافات کو دبانے سے انہیں حل نہیں کیا جاسکتا، پائیدار میکنزم میں پُریقین راستے، اختلافات کے پُرامن حل شامل ہونے چاہئیں، اسٹریٹجک کمیونیکیشن اہم ہے، غلط فہمیاں، غلط معلومات کشیدگی کو ہوا دیتی ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ برابری کی سطح پر تمام مسائل کے حل کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔
منگل, جولائی 1, 2025
رجحان ساز
- ایرانی ہیکرز رابرٹ نے صدر ٹرمپ کے متعدد اہم ساتھیوں کی ای میلز فروخت کرنیکا اعلان کردیا
- ایران اسرائیل کی بارہ زورہ جنگ، مسلم اتحاد کی مثالی صورتحال کے خلاف تل ابیب کا مذموم منصوبہ
- جو شخص بھی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، شیعہ مرجع کا فتویٰ
- ٹرمپ کی تجارتی جنگ 9 جولائی آخری دن ہوگا امریکی صدر نے محصولات نافذ کرنے کا اعلان کردیا
- جرمن وزیر خارجہ اسرائیل میں تباہ شدہ عمارتیں دیکھ کر غم زدہ تل ابیب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا
- اسرائیلی فوج غزہ میں غیر معمولی بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے 5 عسکری بریگیڈز متحرک
- امریکہ نے حملہ کرکے سفارتکاری و مذاکرات سے غداری کی فی الحال مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران
- غاصب اسرائیل نے آذربائیجان کی فضائی حدود کو حملہ آور اور مائیکرو جاسوس ڈرونز کیلئے استعمال کیا؟