ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے غاصب اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے کے دوران فضائی حصار کو توڑتے ہوئے غاصب ریاست کے توانائی کے اہم مراکز اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، اتوار کو ایک سرکاری بیان میں آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن ٹرو پرومیس 3 کے دوسرے مرحلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی طیاروں کیلئے ایندھن کی پیداوار کی سہولیات اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو دیر گئے حملوں میں اسرائیل کے اندر تک اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث اہم عمارتیں منہدم ہوگئیں اور اور توانائی کی تنصیبات میں آگ لگ گئی، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس نے یہ جوابی حملہ ایران کی پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کیا، اس حملے میں فیز 14 پر دو خودکش ڈرونز فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں گیس فیلڈ کو نقصان پہنچا، اس گیس فیلڈ سے ملک کے اندر گیس کی سپلائی ہوتی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اسی دوران تہران میں ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے لاجسٹکس کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، میزان نیوز کی نمائندہ نیلوفر تقوائی نے بتایا کہ اس حملے سے دفاعی کمپلیکس کے اندر ایک انتظامی عمارت کو معمولی ساختی نقصان پہنچا لیکن وہاں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں، اُنھوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج ڈیفنس ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کو بھی نشانہ بنایا جو ایران کی تکنیکی ترقی کی نگرانی کرنے والا ایک اہم سائنسی ادارہ ہے، آئی آر جی سی نے اسرائیلی حکومت کو ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا اگر دشمن کی جارحیت جاری رہتی ہیں تو ایران کی مسلح افواج کی زیادہ خطرناک اور نقصان دہ آپریشن شروع کردے گی، اس کے ساتھ ہی ایران کی فضائی دفاعی قوت بھی زبردست ثابت ہوئی۔ بیان کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے ایران میں داخل ہونے والے 3 کروز میزائلوں، 10 ڈرونز اور درجنوں مائیکرو ڈرونز کو کامیابی سے روکا اور تباہ کر دیا۔
واضح رہے جمعہ کو اسرائیل کے بلا اشتعال فضائی حملوں کے بعد جوابی آپریشن شروع کیا، اسرائیلی حملوں میں ایران کی اعلیٰ ترین فوجی قیادت اور سائنسدانوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد ایران نے اپنے ابتدائی حملوں کیلئے بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا، جس نے تل ابیب اور آس پاس کے علاقوں میں 150 سے زیادہ فوجی اور انٹیلی جنس مقامات کو نشانہ بنایا، ہفتہ کو ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بچائے گئے اسرائیلی شہریوں کی جانب سے بنائی گئی فوٹیج سے حیفہ میں شدید نقصان کا انکشاف ہوا، عبرانی زبان کے میڈیا کے ابتدائی اعداد و شمار متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے، گھنے دھوئیں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کیونکہ ایرانی حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، ایران نے اصرار کیا ہے کہ اُس کی جوابی کارروائی بین الاقوامی قانون کے تحت جائز اپنے دفاع کا حق دیتی ہے۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید