Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»ایرانی ایٹمی سائٹس پر حملوں کے اثرات پر امریکی انٹیلی جنس تقسیم، صدر ٹرمپ مشکلات کا شکار ہیں
    کالم و بلاگز

    ایرانی ایٹمی سائٹس پر حملوں کے اثرات پر امریکی انٹیلی جنس تقسیم، صدر ٹرمپ مشکلات کا شکار ہیں

    ایران کے جوابی حملوں نے اسرائیلی غرور کا بُت پاش پاش کردیا اب غاصب اسرائیل کو فلسطینیوں کیلئے سنجیدہ اور قابل عمل فیصلہ کرنا ہوگا بصورت دیگر مشرق وسطیٰ اُس کیلئے بھیانک جگہ بن جائے گی
    shoaib87جون 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے ہولناک حملے جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر امریکہ کے ایٹمی حملے سے تعبیر کیا ہے کے متعلق امریکہ کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک مختلف تخمینہ پیش کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل اور امریکہ کے پے در پے حملوں کے باوجود نقصان اتنا وسیع نہیں ہے جو وائٹ ہاؤس کی طرف سے بتایا جارہا ہے تاہم سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے مطابق حالیہ امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک قابل اعتماد ذریعہ سے حاصل کی گئی نئی انٹیلی جنس رپورٹس اہم ایٹمی تنصیبات کی تباہی کی تصدیق کررہی ہیں جس میں نطنز، فردو اور اصفہان کی ایٹمی تنصیبات شامل ہیں، ریٹکلف نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں کئی سال لگیں گے، جس سے ایران کی جوہری صلاحیتوں میں نمایاں تاخیر ہوگی جبکہ ڈیفنس انٹیلی جنس کا اصرار ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں صرف چند ماہ کا خلل پڑا ہے، تہران میں حکام نے بتایا ہے کہ اِن تینوں فردو کے ایٹمی پلانٹ پر معمول کی ایٹمی سرگرمیاں جاری ہیں، ایک اور اہم پیشرفت جس نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کی ہے وہ ایرانی پارلیمنٹ وہ قانون سازی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی ایٹمی ایجنسی اُس وقت تک اے ای آئی اے کیساتھ اپنا تعاون معطل رکھے گی جب تک کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی حفاظت کی ضمانت فراہم نہیں کی جاتیں، ایرانی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی کے کردار کو بھی بے نقاب کیا جس نے 12 جون کو اسرائیلی حملوں سے ایک روز قبل ایک ایسی قراداد منظور کی جس کے پیچھے امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کے مذموم عزائم پوشیدہ تھے، تہران اقوام متحدہ کے تحت انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے کردار کو مشکوک انداز سے دیکھ رہا ہے، ایران کی ایٹمی ایجنسی نے اس عالمی ادارے پر الزام لگایا ہے کہ ایران کے ایٹمی سانسدانوں اور سرگرمیوں سے متعلق کچھ خفیہ معلومات اسرائیل اور امریکہ کو فراہم کی ہیں، یہ نہایت سنگین الزام ہے اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والی ایٹمی ایجنسی کو اپنے دامن پر لگے اس داغ کو صاف کرنے کیلئے ایران کو یقین دہانیاں کرانی ہوگی، ایران ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدہ (این پی ٹی) کا دستخط کنندہ ملک ہے، اس معاہدے کے تحت ایران کو ایٹمی سرگرمیاں انجام دینے اور اسکی ایٹمی تنصیبات کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے جبکہ اسرائیل اور امریکہ کے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے جیسا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے مکمل طور پر غیرقانونی ہیں اور انسانیت کے حوالے سے خطرناک اس لئے ہیں کہ ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں بڑی مقدار میں تابکاری کا اخراج ہوسکتا ہے اور اسکی زد میں آنے والے بیشمار لوگ ہلاک اور ہمیشہ کیلئے معذور ہوسکتے ہیں، ایران کے معاملے میں قدرت کی مہربانیوں اور ایرانی ایٹمی ایجنسی کے حملوں سے قبل اختیار کی گئیں احتیاطی تدبیروں نے تابکاری پھیلنے سے بچائے رکھا جس کی تصدیق بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی اور عالمی انٹیلی جنس کمیونٹی کرچکی ہیں تاہم تابکاری کے اخراج کے متعلق حتمی اعلان تو اُسی وقت ممکن ہے جب نطنز اور فردو کی ایٹمی سائٹس مکمل طور پر فعال سرگرمیاں شروع ہوتی ہیں اور زیرزمین قائم انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا جائیگا لیکن ایٹمی ماہرین کا ماننا ہے کہ کھدائی اور آلات کی فعالی کے دوران تابکاری کے اخراج کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کا صرف دس فیصد امکان رہتا ہے کیونکہ زمانہ امن میں احتیاطی تدبیریں پر مکمل عملدرآمد ہوتا ہے۔
    ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون کی معطلی اُصولی موقف پر استوار تو ہے اور یقیناً علامتی ہوگی کیونکہ ایران کو آئی اے ای اے کے تعاون کی ضرورت رہے گی تاکہ ایٹمی پلانٹس کو فعال بنانے کیلئے آلات اور ٹیکنالوجی کا حصول ممکن رہے، جہاں تک آئی اے ای اے پر ایران کی ایٹمی انفارمیشن اسرائیل اور امریکہ کو پاس کرنے کے الزام کا تعلق ہے یہ صورتحال کو سنگین اور خطرناک بناسکتی ہے، اس کیلئے عالمی کمیشن تشکیل دیا جانا چاہیئے اور اقوام متحدہ کے ادارے بڑی طاقتوں کے آلہ کار بن کر کام کریں گے تو ملکوں کی سالمیت خطرے میں پڑجائے گی اور اسکا ردعمل جنگ کے قانون کی صورت میں نکلے گا جیساکہ ہم نے حال ہی میں غزہ، لبنان، شام اور ایران میں اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کی صورت میں دیکھا ہے جبکہ یوکرین نے حال ہی میں روس کے اندر جس طرح خطرناک ڈرونز آپریشن کیا اُس نے بھی عالمی جنگ کو دعوت دی تھی، دنیا کو فوری امن کی ضرورت ہے، کرونا وباء کے بعد توقع تھی کہ سرمایہ دارانہ ذہنیت میں تبدیلی آئے گی مگر ایسا نہیں ہوا اور یہ بات جنگوں نے ثابت بھی کردی۔
    ایران کے ایک نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے بتایا ہے کہ ایران اقوام متحدہ میں ایک سے زائد درخواستوں کو دائر کررہا ہے، جس میں حالیہ مسلط کردہ جنگ میں ایران کو پہنچنے والے مالی نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا جائے گا اور امریکہ و اسرائیل سے ہرجانے کی رقم ادا کرنے پر زور دیا جائے گا، سوال تو یہ ہے کہ کیا اقوام متحدہ اتنی استعداد رکھتا ہے کہ وہ غنڈہ گردی کرنے والی کسی بھی ریاستوں پر جرمانہ عائد کرسکے؟ اقوام متحدہ اپنے قیام کے بعد اس وقت نہایت ہی کمزور اور بے اثر ادارہ کی صورت میں کام کررہا ہے، اس ادارے کو اصلاحات کی ضرورت ہے بہت زیادہ ضرورت ہے ورنہ یہ ادارہ تیسری عالمی جنگ کو نہیں روک سکے گا جس کے واضح آثار نمایاں ہیں، ایران نے اسرائیل اور امریکہ سے بھرپور انداز میں مقابلہ کرکے عرب ریاستوں میں بھی اعتماد پیدا کیا ہے، ایران نے اسرائیل کو ناقابل تسخیر ہونے کے تصور کو ختم کردیا ہے، اُسکے غرور کا بُت پاش پاش کردیا ہے، اب غاصب اسرائیل کو فلسطینیوں کیلئے سنجیدہ اور قابل عمل فیصلہ کرنا ہوگا بصورت دیگر مشرق وسطیٰ اُس کیلئے بھیانک جگہ بن جائے گا۔

    front انٹیلی جنس تقسیم
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایران کا نقصانات کی جنگی ادائیگی کیلئے امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ
    Next Article ایران کا 408 کلوگرام افزودہ یورینیم محفوظ ہے جو متعدد ایٹمی ہتھیاروں کیلئے کافی ہے، فنانشل ٹائمز
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162763
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.