امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ روس سے مسلسل فوجی ساز و سامان اور تیل کی خریداری پر ہندوستان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا، امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر اپنے اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جائیگا، اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگرچہ ہندوستان ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے برسوں اس کے ساتھ بہت کم تجارتی لین دین کیا کیونکہ اس کے ٹیرف (محصولات) سب سے زیادہ ہیں، امریکی صدر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے اپنے فوجی ساز و سامان کی بڑی مقدار روس سے خریدتا آیا ہے اور توانائی کے معاملے میں بھی روس کا سب سے بڑا خریدار ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا روس سے مطالبہ کر رہی ہے کہ یوکرین میں قتل و غارت روکے، یہ سب چیزیں اچھی نہیں ہیں! لہٰذا ہندوستان پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا اور اوپر بیان کردہ امور پر ایک اضافی جرمانہ بھی لگایا جائے گا، قبل ازیں آج امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ اب تک حتمی شکل نہیں پا سکا، انہوں نے یکم اگست کی ڈیڈلائن سے قبل ممکنہ طور پر مزید بلند ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی، برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان کا یہ بیان رائٹرز کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اپنی برآمدات پر 20 سے 25 فیصد تک بلند ٹیرف قبول کرنے کی تیاری کررہا ہے، ٹرمپ نے گزشتہ روز ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک اچھا دوست رہا لیکن ہندوستان نے بنیادی طور پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کیے ہیں، جو کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہیں لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہونے جا رہا ہے، جب ان سے رائٹرز کی رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا اور ہندوستان کو مزید سخت ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ ہندوستان سے آنے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ممالک پر محصولات عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم مذاکرات کے باعث اس پر عملدرآمد روک دیا تھا، صدر ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ہندوستان روس سے اپنا زیادہ تر فوجی سازوسامان خریدتا ہے اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہر کوئی چاہتا ہے کہ روس یوکرین میں قتل و غارت کو ختم کرے، دوسری جانب ہندوستان چین کے ساتھ ساتھ روس سے توانائی لینے کا سب سے بڑا خریدار ہے، آخر میں ٹرمپ نے لکھا یہ سب چیزیں اچھی نہیں ہیں ہندوستان کو جرمانے کے ساتھ ساتھ 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا جو یکم اگست سے شروع ہوگا، اس دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے حوالے سے بات چیت جاری تھی تاہم ابھی تک اس کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، اپنے پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انڈیا اور امریکہ دوست ہیں لیکن گزشتہ کئی سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان بہت کم تجارت ہو رہی ہے کیونکہ انھوں نے اپنے ٹیرف جو لگائے ہیں وہ دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
پیر, اپریل 20, 2026
رجحان ساز
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
- بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
- امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
- فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
- اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
- تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
- ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
- امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

