خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹوں سمیت عملے کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سنیچر کو صوبے بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا، ریسکیو آپریشن کیلئے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش ہوا جس کے بعد حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، ضلع مہمند کے پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کیلئے بھیجا جانے والا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے، ضلعی پولیس کے افسر کے مطابق یہ حادثہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا اور ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گرا ہے جہاں تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے، اس ہیلی کاپٹر پر عملے کے ارکان کے علاوہ تین افراد سوار تھے، اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ شدید بارش سے متاثرہ ضلع باجوڑ کے علاقے سالارزئی میں امدادی سامان لے جانے والے صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے ضلع مہمند کے فضائی حدود میں ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں، خیال رہے کہ صوبائی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔
خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں جمعرات کو ہونے والی شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے، دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اُنھوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے، قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مختلف حادثات سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے افسوسناک حادثے کا شکار ہوئے جس میں پانچ افراد شہید ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو انے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور ادارے ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ہم لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
منگل, دسمبر 2, 2025
رجحان ساز
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
- ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

