چین نے ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اسنیپ بیک میکنزم کی نافذ کرنے کی برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی درخواست کی مخالفت کی ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن نے جمعہ کو یہ بیان یورپی ٹرائیکا کی جانب سے اگست کے آخر تک سفارتی حل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ عالمی پابندیاں عائد کرنے کے انتباہ کے جواب میں جاری کیا، خیال رہے کہ یورپ کے تینوں ملکوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اگست کے اختتام تک اپنے ایٹمی پروگرام پر امریکہ کیساتھ مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے اور ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اُس نے مذاکرات شروع نہ کئے تو متذکرہ بالا ممالک سنہ 2015ء کے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کریں گے، چین کی جانب سے اس معاملے پر واضح موقف سامنے آنے کے بعد یورپی ٹرائیکا کے ایران کے خلاف مذموم عزائم کی کامیابی کے امکانات نہایت معدوم ہوچکے ہیں کیونکہ چین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق حاصل ہے، اُدھر اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک نوٹ میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے اسنیپ بیک میکنزم کو متحرک کرنے اور ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو بحال کرنے کے دباؤ کو باضابطہ طور پر مسترد کردیا ہے اور اس کوشش کو غیر قانونی، غیر موثر اور سفارتی کوششوں کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے، ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ کیساتھ بلواسطہ مذاکرات شروع کرنے کیلئے بعض شرائط عائد کی ہیں جس میں سے ایک جنگی خراج ہے، ایران کا مطالبہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف غیرقانونی جارحیت سے پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کریں جبکہ دوران مذاکرات حملہ کرنے پر امریکہ معذرت بھی کرئے، ایران نے یہ بھی واضح کردیا یے وہ یورینیم کی افزدوگی کے عمل کو بند نہیں کرئے گا جبکہ سنہ 2015ء کے معاہدہ کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرئے گا، امریکہ نے صدر ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کے دوران 2018ء میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کیساتھ ہونے والے معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدہ ہوگیا تھا جبکہ یورپی ٹرائیکا بھی امریکی اقدام کے بعد اپنی بے بسی کا اظہار کرنے لگی۔
ترجمان لن نے کہا کہ چین ایرانی جوہری مسئلے کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ سلامتی کونسل کی اسنیپ بیک پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، انہوں نے دلیل دی کہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے سے فریقین کے درمیان اعتماد کو فروغ نہیں ملے گا اور نہ ہی اختلافات ختم ہوں گے اور فوری طور پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی سفارتی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوگی، لِن نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے کیے جانے والے کسی بھی اقدام سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچانے کے بجائے نئے معاہدوں کے حصول میں سہولت ہونی چاہیے، چینی سفارت کار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین ایک معروضی اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھنے، امن کے مقصد سے بات چیت کو فروغ دینے اور ایرانی جوہری مسئلے کو جلد از جلد سفارتی مذاکرات کی طرف واپس لانے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، انہوں نے بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی حفاظت اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے بیجنگ کے ارادے کو بھی اجاگر کیا، اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک نوٹ میں دلیل دی ہے کہ یورپی طاقتیں تنازعات کے حل کے طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہیں اور 2018 میں امریکی انخلا کے بعد معاہدے کو نقصان پہنچانے کے الزام کی مرتکب ہوئی ہیں۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید