Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»سیاستدانوں کے الزامات اور دفاع کرنیوالے نقصان فوج کو پہنچا رہے ہیں
    پاکستان

    سیاستدانوں کے الزامات اور دفاع کرنیوالے نقصان فوج کو پہنچا رہے ہیں

    shoaib87فروری 16, 2024Updated:فروری 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ کے انکشافات نے پاکستان کی سیاست نے ہلچل مچادی ہے،  فضل الرحمٰن نے اپنے مختلف انٹرویوز میں بتایا کہ  عمران خان کی چلتی ہوئی حکومت کو گرانے کیلئے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی چیف نے تحریک عدم اعتماد کیلئے پوری پلاننگ بناکر  پی ڈی ایم  کو دی تھی ہم نے تو اس پلاننگ  پر سرتسلیم خم کیا، اُنھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ (فضل الرحمٰن) عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے مخالف تھے،  فضل الرحمٰن کے انٹرویو کی تفصیلات میں جائے بغیر صرف اسی انکشاف کو   دیکھیں تو یہ صرف پاکستان کی سیاست میں نہیں بلکہ افواج پاکستان میں ہلچل مچانے کیلئے کافی ہے، فضل الرحمٰن نے واضح کردیا کہ  عمران خان کو فوج کی ایما پر وزیراعظم کے منصب سے ہٹایا گیا، بات صرف جنرل قمر باجوہ کی نہیں   فضل الرحمٰن نے  تو سیاست میں فوج کے کردار پر سے پردہ اُٹھا یا ہے مگر فوج نے فضل الرحمٰن کے خلاف ابتک کوئی کارروائی نہیں کی پورے ملک میں ایف آئی آر درج کرانے کا سلسلہ بھی شروع نہیں ہوا نہ ان پر  غداری کا الزام لگا، یہ تو فوج کی روایت نہیں رہی ہے۔

    عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، فضل الرحمن کا بیان غلط ہے، جنرل قمر باجوہ جنرل فیض حمید - اسلام ٹائمز

    فضل الرحمٰن نے انکشافات کیلئے درست وقت کا انتخاب کیا جب پاکستانی فوج کی عدم مقبولیت  کی سطح  بہت اونچی سطح پر ہے، میاں نواز شریف کو پاکستان لاکر جیل میں ڈالنے کے بجائے انہیں  آزاد شہری کا درجہ دلانے سے لیکر انتخابات میں 70 سے زائد نشتوں پر کامیابی دلوانے اور پھر  شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کے منصب  تک لے جانے کی تیاریاں سب فوج کے کھاتے  ڈال ڈالی جارہی ہیں، فوج کے موجودہ آئی ایس آئی چیف آئی ایس پی آر کے سربراہ کیساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنے کا تجربہ حاصل کرچکے ہیں، انہیں چاہیئے وہ فوراً سے پیشتر قوم کو اعتماداد میں لیں اور بتائیں تحریک عدم اعتماد سے قبل سیاستدان کس طرح ڈگی میں چھپ کر  فوجی جنرلوں سے ملتے تھے فضل الرحمٰن کے انکشافات نے عمران خان کی اپوزیشن کو بچایا ہے ، ریاست پاکستان کو اس مقام تک پہنچانے میں نوازشریف ، شہباز شریف اور آصف زرداری  سمیت اِن کے بیٹے بلاول بھٹو  جو چھپ چھپ کر جنرلوں سے ملتے تھے کا  بڑا اہم کردار ہے، ان  سب سیاستدانوں نے کرپشن  کے کیسز معاف کرانے  اور اپنی ضداور حسد  کی تسکین کیلئے ملک کی بربادی کا اہتمام کیا۔

    قوم کو اس وقت الیکشن میں جانا چاہیے، فیصل کریم کنڈی

    فوج کے سیاسی کردار  پر پاکستان میں بہت بحث ہوتی رہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ فوج کا سیاسی کردار موجود ہے  اور اس کی ایک وجہ  طاقتور ادارے کی حیثت سے سیاستدانوں کا اِن سے مدد مانگنا ہے، ملک کی تمام سیاسی قوتیں اگر اجماع کرلیں کہ کچھ بھی ہوجائے وہ سیاست میں مدد کیلئے فوج سے رجوع نہیں کرینگے تو کیا مجال ہے کہ فوج سیاست میں دخل اندازی کرئے، وزیراعظم کیوں فوجی سربراہ سے ملتے ہیں، غیر ملکی  عہدیدار اور حکام جب فوجی سربراہ سے ملتے ہیں تو کیوں نہیں وزارت خارجہ کا پروٹول افیسر وہاں موجود ہوتا، ہمارے پڑوس میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت موجود ہے، وہاں کی فوجی قیادت کیساتھ سیاسی حکومتوں کا  جو رویہ ہےاُس کی مثالیں دی جاتی ہیں مگر عمل کرنے سےسیاستدان اس لئے  ڈرتے ہیں کہ   وہ خود اس منظم ادارے کی مدد حاصل کرتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات  فیصل کریم کنڈی فرماتے ہیں ، سیاست سے مولانا صاحب جا نہیں، آ رہے ہیں، سب مزے لینے کے بعد فضل الرحمٰن کی جانب سے ان باتوں کا کیا فائدہ، تحریک عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ مولانافضل الرحمٰن کو ملا، وہ کہہ دیتے اور تحریک عدم اعتماد کا ساتھ نہ دیتے، فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ یہ ملک ایک اور الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا،  فیصل کی بات درست ہوسکتی ہے  وہ فضل الرحمٰن پر تنقید کا حق رکھتے ہیں لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ اِن کی جماعت نے ایک لڑکے کو ملک کا وزیرخارجہ بنادیا اور سمجھے کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح وزیر خارجہ کے بعد وزیراعظم بن جائے گا مگر اس لڑکے کی کارکردگی اتنی مایوس کُن رہی کہ وہ مذاق بن گیا، وہ جہاز لیتا اور دنیا بھر کی سیر کرتا رہا، 16 ماہ میں بلاول بھٹو زرداری نے خارجہ سطح پر کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا، اسی طرح قمر زمان کائرہ نکلے  جو  اُصولی بات کرتے تو ہیں مگر دوسروں کیلئے اپنی قیادت کیلئے  بآواز بلند  تقریر کرنے لگ جاتے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین زیادہ تھے، ملک احمد خان

    دوسری طرف افواج پاکستان کو  پنجاب پولیس کی سطح پر لانے والی مسلم لیگ(ن) اینڈ کمپنی  کے نمکخوار مگر مہذب اور  نرم خو ملک احمد خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق سابق آرمی چیف قمر باجوہ  اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی تھی لیکن مولانا نے ان کی تجویز مسترد کردی تھی،  اچھا تو مریم نواز نے فیض حمید کے خلاف بیانات  بھی جھوٹ ہیں، ملک صاحب فضل الرحمٰن الزام عائد کرچکے ہیں آپ جنرلوں کے دفاع کا حق اپنے سر نہیں لیں آپ نے تو جنرل قمر باجوہ کو مزید پھنسا رہے ہیں کہ انھوں نے تحریک عدم اعتماد لانے سے پی ڈی ایم کو روکا وہ کون ہوتے ہیں سیاستدانوں کو سبق پڑھانے والے آپ کا موقف تو فصل الرحمٰن کے الزام کی تحقیقات کا راستہ کھول رہا ہے، یہاں تو خاموشی میں  ہی عزت ہے معاملہ جن کا ہے انھیں جواب دینے دیں، پاکستان کے عوام نہیں بھولے کہ پانامہ کیس میں نوازشریف کو فوج نے ہی بچایا اور وہی اُنہیں واپس لائی ہے۔

    کالم بلاگر
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسپریم کورٹ میں انتخابات 2024 کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    Next Article جی ڈی اے کا حیدرآباد میں دھرنا سندھ پر پیپلزپارٹی کا راج ختم ہوگیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192123
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.