گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی کال پر حیدرآباد جام شور بائی پاس پر لاکھوں افراد نے دھرنا دے دیا ہے. پیرپگارا نے عام انتخابات 2024ء میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور نتائج چرانے کے خلاف دھرنےکا اعلان کیا تھا، کراچی اور اندرون سندھ کے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ گزشتہ شب سے ہی دھرنے کی جگہ پہنچ گئے تھے، حروںکے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج سے ہم دور ہوں گے یہ سوچ بھی نہیں سکتے. جو جتنا جھوٹ بولتا ہے اتنا اچھا لیڈر بنتا ہے، ہمارے ملک میں جو فیصلے کرتے ہیں، انہیں سوچنا ہوگا کہ قومی سطح کا اب کوئی بھی رہنما نہیں رہا جو صوبائی سطح کے انتخابات نے ثابت کر دیا ہے، فیڈریشن سنبھالنے والا کون رہا ہے. اس کی رکھوالی صرف ہماری فوج کررہی ہے، حیدرآباد جام شورو بائی باس پر تاریخی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے انتخابات میں بدترین دھاندلی اور الیکشن چورانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں الیکشن کا رذلٹ پہلے ہی فروخت ہو چکا تھا پیمنٹ بھی ہوگئی تھی، ہمیں 3 ماہ پہلے ہی پتہ تھا اس لئے دلچسپی ہی نہیں دکھائی لیکن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے جس سے ہمیں روکا نہیں جاسکتا، مجھے لوگوں نے جلسہ کرنے کا کہا لیکن وہ اتنا آسان نہیں آٹھ دس کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں،پیر پگارا نے خبردا کیا کہ ہوسکتا ہے فوج نے سب کو آزمالیہ تو اب مارشل لاء یا ایمرجنسی لگ جائے، حالات اچھے نہیں، اگر ہم بائی کاٹ کرتے تو ان کو ایکسپوز نہیں کرپاتے، اب نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر اتنی بدنامی ہوگئی اس الیکشن کو کون مانے گاپیر پگاڑا نے کہا کہ جہاں انصاف نہیں ہوگا وہاں لا اینڈ آرڈر خراب ہوگا، قانون کے دائرے اور عزت سے اس مسئلے کو اپنی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلائیں گے، جو کچھڑی بنی ہے 8 دس ماہ سے زیادہ یہ حکومت نہیں چل سکتی. مڈل کلاس ختم ہوچکی ہے. پیر پگارا کا کہنا تھا انٹرا پارٹی الیکشن جس طرح پی ٹی آئی نہ کرایا اسی طرح ن لیگ اور پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ نے کرایا. جنرل الیکشن میں اتنی بڑی خرید و فروخت ہوئی اس پر الیکشن کمیشن کہاں ہے؟ کیا عمران خان سے پہلے توشہ خانہ سے کسی نے کچھ نہیں لیا. لوگوں نے گاڑیاں لیں وہ چور نہیں عمران خان چور ہے؟ عمران خان میری نظر میں چور نہیں اگر عمران خان چور ہے تو ہم سب چور ہیں. عمران خان سے غلطی ہوئی ہوگی لیکن وہ چور نہیں، اسی طرح انہوں نے کہابلّے کو دودھ کی رکھوالی نہیں دی جاسکتی، لندن سے ایک شخص کو گھوڑے پر بٹھا کر لایا گیا لیکن گھوڑا لنگڑا نکلا ۔
جمعہ, نومبر 22, 2024
رجحان ساز
- عالمی فوجداری عدالت کا فیصلہ امریکہ نافرمانی سے گریز کرئے، جسکی سنگینی اُسے بھی متاثر کرسکتی ہے
- ایران نے ایٹمی پروگرام پر عالمی دباؤ مسترد کردیا، 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر میں اضافہ کرلیا
- لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے 2 ماہ کی بمباری دوران 200 سے زائد بچے شہید ہو گئے، اقوام متحدہ
- خیبرپختونخوا: ضلع بنوں میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ 12 اہلکار جاں بحق
- تل ابیب پر حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ حملوں سے لرز گیا، 26 فوجی ہلاک 150سے زائد زخمی
- دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کا آغاز 19 نومبر سے آغاز، ایران، اٹلی اور برطانیہ کی پہلی بار شرکت
- غزہ: امداد میں بہت زیادہ اضافے کی ضرورت ہے، برطانوی وزیرِ خارجہ کا سلامتی کونسل سے مطالبہ
- پاکستان کے ضلع خیبر میں فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں کا حملہ آٹھ اہلکار جاں بحق ایک شدید زخمی
1 تبصرہ
پیپلزپارٹی اب سندھ کی بھی جماعت نہیں رہی، حالیہ دھاندلی نے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کو بے نقاب کردیا