پاکستانی حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پر قبضہ کرنے والے بلوچ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران اب تک ہلاکتوں کی تعداد کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے تاہم ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن سے بدھ کو 200 سے زیادہ تابوت ریلیف ٹرین پر بولان کی جانب روانہ کیے گئے ہیں، کچھ خیراتی اداروں کیطرف سے بھی تابوت یہاں لائے گئے ہیں، یہاں پر کھڑی ایک مسافر ٹرین کی پانچ بوگیوں میں یہ تابوت رکھے جا رہے ہیں، ابھی تک یہاں 60 سے 70 تابوت لائے گئے ہیں،کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن کے باہر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہیں، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ایف سی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارمز پر موجود ہے، ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ تابوت ریلوے کی طرف سے نہیں بلکہ کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے آئے ہیں اور وہ اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے، اس سلسلے میں جب کوئٹہ انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو حکام نے کوئی جواب نہیں دیا۔
پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل ہے جسے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کیا جائے گا، ادارے کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاکستان ریلویز نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلومات کے لئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا ہے اور کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے حاصل کی جا سکتی ہیں، دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور اب صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہیں، وزیر اعلی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اجلاس ہوا جس میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے حملے سے متعلق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بریفینگ دی، اس اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی، سرفراز بگٹی نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ حملہ ناقابل برداشت ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
جمعہ, جولائی 4, 2025
رجحان ساز
- اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جدید تاریخ کی سب سے ظالمانہ نسل کشی ہے، اقوام متحدہ
- پاکستان کا ای کامرس کے ذریعے تجارت بڑھانے کیلئے علی بابا کیساتھ اسٹریٹجک شراکتداری کا اعلان
- ایران پر امریکی اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے پیچھے بھی چیف کی وردی تھی، محسن نقوی کا انکشاف
- آئی اے ای اے پر اسرائیل کیلئے مخبری کا الزام ایران کا ایٹمی ایجنسی کیساتھ عدم تعاون کا قانون منظور
- ایل این جی اسکینڈل سامنے آگیا پاکستانی عوام 378 ملین ڈالر کا بوجھ برداشت کرنے کیلئے تیار رہیں !
- ایرانی ہیکرز رابرٹ نے صدر ٹرمپ کے متعدد اہم ساتھیوں کی ای میلز فروخت کرنیکا اعلان کردیا
- ایران اسرائیل کی بارہ زورہ جنگ، مسلم اتحاد کی مثالی صورتحال کے خلاف تل ابیب کا مذموم منصوبہ
- جو شخص بھی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، شیعہ مرجع کا فتویٰ