Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, فروری 10, 2026
    رجحان ساز
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی، اسرائیل پر امریکی عدالت کی نوازش جرمانہ کم کرکے 40 لاکھ کردیا
    تازہ ترین

    واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی، اسرائیل پر امریکی عدالت کی نوازش جرمانہ کم کرکے 40 لاکھ کردیا

    عدالت کے مطابق میٹا کمپنی کو دیئے گئے 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ہرجانے کا فیصلہ ضرورت سے زیادہ تھا غیر قانونی الیکٹرانک نگرانی سے متعلق اتنے زیادہ کیسز نہیں آئے کہ عدالت یہ طے کرسکے کہ ملزمان کا طرزِ عمل سنگین نوعیت کا تھا
    shoaib87اکتوبر 19, 2025Updated:اکتوبر 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    واٹس اپ صارفین کی جاسوسی این ایس او پر جرمانہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی عدالت نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کے الزام میں 40 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا، امریکی عدالت نے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی این ایس او گروپ کو واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنانے سے روک دیا ہے، تاہم مقدمے میں دیئے گئے 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ہرجانے کو کم کرکے صرف 40 لاکھ ڈالر کردیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ جج فِلس ہیملٹن نے جمعہ کو اپنے فیصلے میں کہا کہ این ایس او گروپ کا رویہ اتنا انتہائی سنگین نہیں تھا کہ جیوری کی جانب سے طے کردہ بھاری مالی جرمانے کو برقرار رکھا جاسکے، تاہم جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ملزمان کا طرزِ عمل ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہا ہے اور چونکہ یہ عمل اب بھی جاری ہے، اس لئے عدالت نے واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کو این ایس او گروپ کے جاسوسی کے حربے روکنے کیلئے عدالتی حکم جاری کر دیا، واٹس ایپ کے سربراہ وِل کیتھ کارٹ نے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، جو 6 سال کی طویل قانونی جدوجہد کے بعد آیا ہے تاکہ این ایس او کو سول سوسائٹی کے ارکان کو نشانہ بنانے پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکے، عدالتی فیصلے کے مطابق شواہد سے ثابت ہوا کہ این ایس او گروپ نے واٹس ایپ کے کوڈ کو ریورس انجینئر کرکے صارفین کو نشانہ بنانے والا اسپائی ویئر خفیہ طور پر انسٹال کیا، عدالت نے یہ بھی کہا کہ کمپنی کے جاسوسی سافٹ ویئر کو بار بار اس طرح ازسرِنو ڈیزائن کیا گیا کہ وہ واٹس ایپ کے سکیورٹی اپ ڈیٹس اور ڈیٹیکشن سسٹمز سے بچ سکے، یہ مقدمہ 2019 کے آخر میں دائر کیا گیا تھا، جس میں این ایس او گروپ پر صحافیوں، وکلا، انسانی حقوق کے کارکنوں اور دیگر افراد پر سائبر جاسوسی کے الزامات لگائے گئے تھے، جو واٹس ایپ کی خفیہ میسجنگ سروس استعمال کررہے تھے۔
    جج ہیملٹن نے یہ بھی قرار دیا کہ میٹا کو دیئے گئے 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ہرجانے کا فیصلہ ضرورت سے زیادہ تھا، ان کے مطابق ابھی تک اسمارٹ فون دور میں غیر قانونی الیکٹرانک نگرانی سے متعلق اتنے زیادہ کیسز نہیں آئے کہ عدالت یہ طے کرسکے کہ ملزمان کا طرزِ عمل انتہائی سنگین نوعیت کا تھا، عدالتی فیصلے کے بعد وٹس ایپ کے سربراہ ولکتھکارت نے ایک بیان میں کہا کہ آج کا حکم وٹس ایپ اور ہمارے عالمی صارفین کے خلاف اسپائیویئر بنانے والے اسرائیلی کمپنی این ایس او کو دوبارہ ہدف بنانے سے روکتا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ اسرائیل کیلئے واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی کرنے کے خلاف ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ میٹا کمپنی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ڈیجیٹل پرائیویسی کے حقوق کیلئے اہم سنگِ میل ہے، واضح رہے اسرائیلی کمپنی اپنی حکومت کی ایماء پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے تاکہ عوامی نگرانی کو یقینی بنایا جاسکے، اسرائیلی کمینی این ایس او نے جرمانے کی مقدار کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ اس حکم سے اس کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں، انسانی حقوق کے گروپوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسپائی ویئر انڈسٹری کے خلاف یہ انتباہ ہے کہ قانون کی گرفت سے باہر نہیں ہے، تاہم، بعض ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں نے تنقید کی ہے کہ جرمانے کی مقدار (40 لاکھ ڈالر) ابتدائی 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے کافی کم ہے اور یہ مؤثر روک تھام کیلئے ناکافی ہوسکتی ہے، خیال رہے اس فیصلے سے یہ پیغام ملتا ہے کہ بڑے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز بھی اس طرح کے اسپائیویئر حملوں کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتے ہیں۔

    damages awarded to Meta
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اسلحہ امریکہ نے فراہم کیا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمان میں اعتراف !
    Next Article ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا

    فروری 4, 2026

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026

    لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    فروری 4, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے پیر کے روز کہا کہ اگر تمام مالی…

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1237245
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.