Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 22, 2025
    رجحان ساز
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    • فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں لوور کے عجائب گھر سے چور 7 منٹ میں انمول زیورات لے اڑے
    • ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم
    • واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی، اسرائیل پر امریکی عدالت کی نوازش جرمانہ کم کرکے 40 لاکھ کردیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم
    عالم تمام

    ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم

    اب شادی محض رشتہ نہیں بلکہ سماجی حیثیت، ثقافتی خواہش اور مالی نمائش کی علامت بن چکی ہے اسی چمک دمک کے سائے میں نقلی شادیاں کم لاگت میں اسی جوش کو واپس لاتی ہیں، چار سے 60 پاؤنڈ تک کے ٹکٹ پر کوئی بھی شخص اس جشن میں شامل ہو سکتا ہے
    shoaib87اکتوبر 19, 2025Updated:اکتوبر 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    ہندوستان میں نقلی شادیوں کا رواج
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہندوستان میں جہاں شادیاں تقریباً 100 ارب پاؤنڈ کی انڈسٹری بن چکی ہیں اور امیر ترین لوگ ایک ہی شادی پر کروڑوں ڈالر خرچ کر دیتے ہیں، وہاں اس ملک میں اب نیا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے یعنی نوجوان ہندوستانی شہری ایسی شادیوں میں جانے کیلئے پیسے دے رہے ہیں جہاں دراصل کوئی جوڑا حقیقی شادی نہیں کررہا ہوتا بلکہ یہ صرف موسیقی، رقص اور تفریح سے بھرپور ایک رنگین رات ہوتی ہے، یہ جعلی شادیاں ایک روایتی انڈین شادی کے ماحول کی نقل ہوتی ہیں جہاں گیندے کے پھولوں کی مالائیں، چمکدار ساڑھیاں اور لہنگے، بولی وڈ کے گانے سب موجود ہوتے ہیں لیکن کسی مذہبی رسم، خاندانی ڈرامے یا مالی دباؤ کے بغیر، جو سلسلہ اس سال کے آغاز میں دہلی میں ایک انوکھی کوشش کے طور پر شروع ہوا وہ جلد ہی بنگلور، حیدرآباد اور دیگر شہروں تک پھیل گیا اور سال کے سب سے زیادہ زیر بحث سماجی رجحانات میں سے ایک بن گیا، ہندوستانی شادی کے اثر کو سمجھنے کیلئے اس کے پیمانے کو سمجھنا ضروری ہے، اندازوں کے مطابق ملک میں ہر سال تقریباً ایک کروڑ شادیاں ہوتی ہیں، جن کیلئے خاندان برسوں تک پیسے جمع کرتے ہیں، 2024 میں انویسٹمنٹ ایڈوائزری فرم رائٹ ریسرچ نے ہندوستانی شادی سروسز سیکٹر کی مالیت 75 ارب پاؤنڈ سے زائد بتائی جبکہ گرینڈ ویو ریسرچ نے اندازہ لگایا کہ اگلی دہائی میں اس میں سالانہ 14 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگا، ہندوستان میں شادیاں عام طور پر تین سے سات دن تک جاری رہتی ہیں اور سینکڑوں یا ہزاروں مہمانوں پر مشتمل ہوتی ہیں، روایات خطے اور مذہب کے لحاظ سے شادیوں کی تقریبات مختلف ہیں مثلاً کنیا دان میں باپ علامتی طور پر بیٹی کو رخصت کرتا ہے، ست پدی میں جوڑا مقدس آگ کے گرد سات چکر لگا کر رشتہ پختہ کرتا ہے، ابٹن میں دولہا دلہن پر ہلدی لگائی جاتی ہے تاکہ انہیں پاکیزگی اور برکت حاصل ہو اور سنگیت میں شادی سے قبل موسیقی اور رقص کی تقریب منعقد کی جاتی ہے، سکھ شادیوں میں جوڑا مقدس گرنتھ صاحب کے گرد پھیرے لیتا ہے جبکہ مسلمانوں میں نکاح کے ذریعے شادی کی جاتی ہے، ان روایتی رسوم کے ساتھ ساتھ، شادیاں اب ایک کاروبار بھی بن چکی ہیں جنہیں ترتیب دیئے گئے رقص، تھیم پر مبنی سجاوٹ، مہنگے کھانوں اور مشہور شخصیات کی شرکت سے سجایا جاتا ہے۔
    ہندوستان میں نقلی شادیاں اس کی سب سے نمایاں مثال گذشتہ سال اننت امبانی کے بیٹے کی شادی تھی جو ہندوستان کے امیر ترین شخص ہیں اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی تھی، یہ تقریبات مارچ سے جولائی تک چلیں، جن میں ریانا، کیٹی پیری، پٹ بل اور آندریا بوچلی جیسے بین الاقوامی ستاروں نے پرفارم کیا، عالمی سیاست دانوں اور تفریحی دنیا کی شخصیات نے شرکت کی اور تقریب مختلف ممالک میں منعقد ہوئی، اس پر کروڑوں ڈالر خرچ ہوئے جس نے اسے دنیا کی سب سے مہنگی شادیوں میں سے ایک بنایا، عام ہندوستانیوں کیلئے ایسی شان و شوکت ممکن نہیں مگر امبانی کی شادی نے یہ دکھا دیا کہ اب شادی محض رشتہ نہیں بلکہ سماجی حیثیت، ثقافتی خواہش اور مالی نمائش کی علامت بن چکی ہے تاہم لوگوں کو شادیاں سب سے زیادہ جس وجہ سے یاد رہتی ہیں، وہ سادہ سی بات ہے یعنی رقص، بھیڑ اور اجتماعی خوشی، اسی چمک دمک کے سائے میں نقلی شادیاں کم لاگت میں اسی جوش کو واپس لاتی ہیں، چار سے 60 پاؤنڈ تک کے ٹکٹ پر کوئی بھی شخص اس جشن میں شامل ہو سکتا ہے وہ بھی بغیر کسی بھی قسم کی سماجی ذمہ داری کے بغیر، دہلی میں جمعہ کی رات نامی ایونٹ آرگنائزرز نے فروری میں ایک جعلی سنگیت کا انعقاد کیا، اس کے کو فاؤنڈر صاحب گجرال کہتے ہیں کہ آپ شادی کی طرح تیار ہوتے ہیں، شادی والے گانے پر ناچتے ہیں، شادی جیسی سجاوٹ کرتے ہیں، ان تقریبات میں کوئی پھیرے یا وعدہ نہیں کئے جاتے، صرف شادیوں کے وہ حصے ہوتے ہیں جن سے مہمان سب سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں، دہلی کی ایک تقریب میں لوگ ہنسی مذاق میں پوچھ رہے تھے کہ وہ دلہن کی طرف سے ہیں یا دولہے کی طرف سے حالانکہ دونوں میں سے کوئی نہیں ہوتا، اجنبی ایک دوسرے کے ساتھ خاندانی تصویریں بنواتے، رقص کرتے ہین اور آدھی رات تک منظر مزاحیہ نہیں بلکہ سچی خوشی کا لمحہ لگتا ہے، پوچا نامی خاتون، جو دہلی میں دو روزہ جعلی شادی میں شریک ہوئیں نے بتایا کہ ان کے پاس ایک قیمتی لہنگا پڑا تھا جو وہ اسے کلب میں نہیں پہن سکتیں تھیں لیکن یہاں تو یہی ڈریس کوڈ ہے کچھ لوگ ان تقریبات کو اپنی فلمی خواہشات پوری کرنے کا موقع سمجھتے ہیں۔

    Fake Marriages in India
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleواٹس ایپ صارفین کی جاسوسی، اسرائیل پر امریکی عدالت کی نوازش جرمانہ کم کرکے 40 لاکھ کردیا
    Next Article فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں لوور کے عجائب گھر سے چور 7 منٹ میں انمول زیورات لے اڑے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں لوور کے عجائب گھر سے چور 7 منٹ میں انمول زیورات لے اڑے

    اکتوبر 20, 2025

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اسلحہ امریکہ نے فراہم کیا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمان میں اعتراف !

    اکتوبر 17, 2025

    اسرائیل کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کی بنیاد ہیں، عراقچی !

    اکتوبر 16, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025

    شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !

    اکتوبر 21, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 22, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    پاکستان کو ہینلے اینڈ پارٹنرز کے گلوبل انویسٹمنٹ رسک اینڈ ریزیلیئنس انڈیکس میں دنیا کے…

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1169836
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.