چولستان میں فروری کے وسط میں زراعت میں انقلاب لانے اور کسانوں کو ایک ہی چھت تلے تمام زرعی سہولیات فراہم کرنے کے لئے گرین پاکستان کا آغاز کیا گیا ہے، اس میں گرین مال اینڈ سروس کمپنی، اسمارٹ ایگری فارم، اور زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح شامل ہے، تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وفاقی وزرا رانا تنویر حسین اور مصدق ملک نے شریک تھے اب چولستان سے خبر آئی ہے کہ وہاں غریب کسانوں کی جھگیوں میں آگ لگنے کے باعث ایک خاتون اور چار بچے ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون چائے بنا رہی تھی کہ چولہے سے آگ لگ گئی، آگ گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی، بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں بالترتیب ایک سال سے چار سال کے درمیان ہیں، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں، مقامی سطح پر بتایا گیا ہے کہ گرین ایگری مال اینڈ سروس کمپنی جھوٹے کسانوں سے زمینیں ہتھیانے کی کوشش کررہی ہے جس پر مقامی کسانوں نے احتجاج کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں سندھ کے جنوبی خطے کے کاشتکاروں نے چولستان کے علاقے میں مجوزہ 6 کینالز کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ہماری زمینوں کو بنجر بنادے گا، کاشتکاروں کی 3 تنظیموں، سندھ آباد گار بورڈ، سندھ چیمبر آف ایگرکلچر اور سندھ آبادگار اتحاد کی جانب سے تشکیل دی گئی اینٹی کینالز ایکشن کمیٹی کے تحت کاشتکاروں کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جب کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا ذیلی فورم سندھ آبادگار فورم بھی اس پلیٹ فارم کا حصہ ہے، سندھ آباد گار بورڈ کے صدر محمود نواز شاہ نے کہا کہ کاشت کار اس ملک اور سندھ کی خاطر احتجاج کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اضافی پانی کو مجوزہ کینالز کے لیے استعمال کیا جائے گا، آپ صحرا کی زمین کو پانی دیں گے اور جو زر خیز زمینیں ہیں، انہیں بنجر بنا دیں گے اس میں کیا منطق ہے؟،
پاکستانی فوج کی زیر نگرانی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام صحرائے چولستان کو گرین پاکستان منصوبے کے تحت قابل کاشت بنانے کا اہتمام کیا جارہا ہے، اس متنازعہ منصوبے کی سندھ کے کاشت کاروں کی طرف سے شدید مخالفت کی جارہی ہے، جون 2023 قائم کی گئی ایس آئی ایف سی کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت، مائننگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں کی جانب راغب کرنا ہے، اسی کونسل کے ایک منصوبے کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کے گرین پاکستان پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا، اسی پروگرام کے تحت حکومت پاکستان اور فوج نے غیر کاشت شدہ اراضی کو زرخیز بنا کر ملک کے زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لئے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) تیار کیا ہے، لمز کے ذریعے 20 سالہ مالکانہ حقوق پر بزنس کمیونٹی کو دی گئی زمینوں کی دیکھ بھال کسی بھی شہر یا ملک سے موبائل فون سے ہوسکے گی۔
ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
رجحان ساز
- سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
- بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
- دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
- ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
- پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
- بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
- پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا

