عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں میں کوئی کوئی گڈ یا بیڈ نہیں جب کہ پاکستان کبھی سافٹ اسٹیٹ نہیں رہا، وہی پالیسی اپنانی چاہیے جس سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے، پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں مالی دہشت گردی شروع کی ہے، رمضان پیکج میں کارکنوں اور ارکان اسمبلی کو فائدہ پہنچایا گیا بتایا جائے رمضان پیکج کے لئے پیسے کہاں سے آگیا؟انہوں نے کہا کہ اربوں روپے خرچ کرکے سیاسی فائدہ حاصل کیا گیا، عوام کے ٹیکس کا پیسہ اراکین اسمبلی کے ذریعے تقسیم کیا گیا، عدلیہ اس سیاسی بدعنوانی کا نوٹس لیں، میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ خطے میں ایک نئی جنگ کی تیاری ہورہی ہے، پالیسی ساز ادارے مکمل ناکام ہوگئے ہیں، پاکستان کو خواہشات کا کھلونا نہ بنایا جائے، خارجہ پالیسی کو درست کیا جائے اور ساتھ ہی پڑوسیوں سے تعلقات بہتر کیے جائیں جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 40 ہزار دہشت گردوں کو یہاں لایا گیا اور نیشنل ایکشن پلان کو پھینکا گیا، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں روکاوٹیں کون ڈال رہا ہے، حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد، دہشت گرد ہے، اس میں کوئی اچھا اور برانہیں ہوتا، پاکستان کھبی سافٹ سٹیٹ نہیں رہا، جس سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو، وہی پالیسی اپنانی چاہیے، خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کے دوران اس امر پر زور دیا کہ بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کی طرز پر جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے، گورننس کے خلا کو کب تک افوج پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے، اے این پی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کو سیاسی جماعتوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ لڑائی سے ختم نہیں ہوگا اور افغانیوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی توہین نہیں ہونی چائیے، افغانیوں کو کیسے زبردستی نکالیں گے، مہاجرین کے قوانین ہیں اس کے مطابق افغانیوں کو ڈیل کیا جائے، میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، اے این پی واحد پارٹی ہے جو دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے، ایک بار پھر خبردار کررہے ہیں کہ ایک بار پھر عالمی جنگ کا حصہ نہ بنے۔
جمعرات, دسمبر 11, 2025
رجحان ساز
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ

