سعودی عرب نے ایک اہم اعلان میں 14 ممالک کے شہریوں کیلئے بلاک ورک ویزہ کوٹہ کا اجرا جون 2025 تک کیلئے معطل کر دیا ہے، متاثرہ ممالک میں پاکستان، ہندوستان، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، یہ فیصلہ حج بیت اللہ سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، سعودی وزارتِ افرادی قوت کے مطابق جن ممالک کیلئے بلاک ورک ویزے بند کیے گئے ہیں، جس میں پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش شامل ہیں، بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز منگوا سکتی ہیں، اس پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد کی جاسکتی ہیں، جن افراد کو ویزا ملا لیکن سعودی عرب داخل نہیں ہوئے، وہ داخلے میں دقت کا سامنا کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس، اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کیلئے عارضی طور پر روک دیئے ہیں، یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد نرمی کی جائے، اُدھر سعودی حکومت نے ایرانی حج وفد میں شریک حجتالاسلام قاسمیان کو ایرانی حکومت کی وضاحت کے بعد رہا کردیا ہے انہیں سوشل میڈیا پر گردش ایک ویڈیو کلپ کے الزام میں سعودی انتظامیہ نے گرفتار کرلیا تھا جس میں حجتالاسلام قاسمیان نے سعودی عرب کی صورتحال پر تنقیدی کلمات کہے تھے، اُنھوں نے سعودی عرب میں اصلاحات کے نام پر غیر اسلامی اور غیرشرعی اقدامات پر ریاض حکومت کو ہدف تنقید بنایا تھا۔
دریں اثناء سعودی عرب میں فوری طبی امداد پہنچائے جانے کی وجہ سے ایرانی عازم حج کی جان بچا لی گئی، مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں ایک ایرانی عازم حج کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طبی امداد دی گئی، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ان کی آمد کے پہلے گھنٹے کے اندر کی گئی فوری سرجری نے پیچیدگیوں کو روکا اور انہیں جلد صحت یاب ہونے اور حج کے مناسک مکمل کرنے میں مدد دی، سعودی حکومت کی ویب سائٹ العربیہ کے مطابق فوری طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے اعلیٰ معیارات، مستند سعودی عملے اور جدید آلات کے ساتھ حجاج کرام کو خصوصی طبی نگہداشت فراہم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، مکہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ سعودی ہیلتھ کیئر ماڈل کے ہنگامی نگہداشت کے پروٹوکول کا اطلاق حجاج کی جان بچانے میں اہم تھا، ایرانی عازم حج کی حالت اب مستحکم ہے۔
جمعہ, جون 13, 2025
رجحان ساز
- →عالمی مالیاتی ادارے نے دفاع، آئی پی پیز اور ایس آئی ایف سی کیلئے ضمنی گرانٹ پر اعتراض کردیا
- ایران پر اسرائیلی حملے کا فی الحال امکان نہیں لیکن میں پرامن حل تک پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں، ٹرمپ
- عسکری مہم جوئی کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی، ایٹمی مذاکرات امریکہ اور ایران کیلئے بہترین آپشن ہیں
- برطانیہ و پانچ مغربی ملکوں کی اسرائیلی وزراء پر پابندیاں پس پردہ حقائق تل ابیب داعش تعلقات ہیں؟
- قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا شدید احتجاج، بجٹ 2025 مسترد کردیا !
- بجٹ 2025 : نان فائلرز گاڑی و جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نقد رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز، الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینے کیلئے پالیسی کا اعلان
- بجٹ2025: چودہ ہزار ارب کا ٹیکس ٹارگٹ، دفاع پر 2550 ارب خرچ ہونگے اور سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب روپے مختص سولر پر 18 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز