Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 6, 2026
    رجحان ساز
    • افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»اسرائیلی ایٹمی پروگرام کی خفیہ دستاویزات کا حصّول، ایران کا انٹیلی جنس آپریشن کامیابی سے ہمکنار !
    تازہ ترین

    اسرائیلی ایٹمی پروگرام کی خفیہ دستاویزات کا حصّول، ایران کا انٹیلی جنس آپریشن کامیابی سے ہمکنار !

    سیاسی مبصر مہدی روغنی نے کہا ایران کی انٹیلی جنس کمیونٹی کی شاندار کامیابی کے بعد ایران کے خلاف اسرائیل کی کسی مذموم مہم جوئی کے راستے بند ہوچکے ہیں جو اسرائیل کرئیگا اُسی زبان میں اُسے جواب ملے گا
    shoaib87جون 8, 2025Updated:جون 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    اسرائیلی قیادت کے پاؤں تلے زمین نکل گئی ہے جب ایران نےتل ابیب کی خفیہ ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق اہم دستاویزات، ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی اہم ثبوتوں کو حاصل کرنے کا دعویٰ کیا،اسرائیلی میڈیا نے ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جوہری تنصیبات اور فوجی منصوبوں سے متعلق تزویراتی اور حساس دستاویزات کا ایک بڑا ذخیرہ اٹیلی جنس کارروائی کے نتیجے میں حاصل کیا ہے، جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ تل ابیب ناقابل تسخیر نہیں ہے، اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر کئی دہائیوں سے مغربی سرمایہ دارانہ ذہنیت اُبھار رکھا تھا،جس نے مشرق وسطیٰ میں خوف پیدا کرکےنہ صرف عربوں کو اسلحہ فروخت کیا بلکہ تیل اور اس سے کمائی گئی دولت پر اپنا کنٹرول رکھا، یہ امام خمینیؒ تھے جو امریکہ کیساتھ ساتھ اسرائیل کا بُت توڑنے میں کامیاب ہوئےاور اپنی زندگی میں ہی اسرائیل کی متعدد مرتبہ ناک رگڑی اور اسرائیل کے خلاف حقیقی مزاحمت کا دور شروع کیا۔
    دنیا بھر میں اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی دھاگ تھی، موساد کی دہشت گردی پر مبنی کارروائیوں سے عرب بادشاہتیں بھی خوفذدہ رہا کرتی تھیں لیکن ایران کی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اسرائیلی حکومت سے اسٹریٹجک اور حساس دستاویزات کا ایک بڑا خفیہ ذخیرہ حاصل کرکے تل ابیب کی نام نہاد انٹیلی جنس استعداد کا پول بھی کھول دیا ہے، ایران کو حاصل ہونے والی خفیہ معلومات اس وجہ سے اہم ہیں کہ اسرائیل کا ایٹمی پروگرام جو دنیا کی آنکھوں سے اُجھل رکھا جارہا تھااور امریکہ جو پولیس مین بن کر ایشیائی ملکوں کو جوہری ٹیکنالوجی سے دور رکھنے کیلئے ناجائز دباؤ ڈالتا رہا ہے، اُس نے اسرائیل کے ایٹمی پروگرام پر چُپ سادھ رکھی ، ایران کو جوخفیہ معلومات حاصل ہوئیں ہیں اُن سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل کا ایٹمی پروگرام کا ڈھانچہ مذموم مقاصد کیلئے تیار کیا گیا ہے اور ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے، ایران کی انٹیلی جنس کمیونٹی نے تل ابیب کے جوہری منصوبوں اور تنصیبات سے متعلق ہزاروں خفیہ ریکارڈ حاصل کئے ہیں ممکن ہے کہ تہران اس ریکارڈ کو جاری کرئے، اس معاملے سے واقف ذرائع نے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ(آئی آر آئی بی) کو بتایا کہ تل ابیب کی کاؤنٹرانٹیلی جنس کی ناکامی قابض اسرائیلی حکومت کیلئے سب سے بڑا دھچکا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ غاصب اسرائیل سے حاصل کردہ خفیہ دستاویزات حاصل کرنے کاآپریشن کچھ عرصہ قبل انجام پایالیکن اس حوالے سے خبروں کو باہر نکلنے سے روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے، تاکہ حساس ریکارڈ کی جو بڑی مقدار میں تھا اسے بحفاظت ایران پہنچا جاسکے لہذا جب تمام حساس انٹیلی جنس معلومات تہران کو موصول ہوگئیں تو ایران کے سرکاری میڈیا کے ذریعے خبر کو بے نقاب کردیا گیا، جس نے اسرائیل کی چیخیں نکال دی ہیں، تہران نے سرکاری طور پر اسرائیل کے ایٹمی معلومات کے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم تہران میں موجود سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک اہم معرکہ جیت لیا ہے، سیاسی مبصر مہدی روغنی کا کہنا ہے کہ اب اگر اسرائیل نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسرائیل کو اسکا بھرپور جواب ملے گا، مہدی روغنی نے کہا ایران کی انٹیلی جنس کمیونٹی کی شاندار کامیابی کے بعد ایران کے خلاف اسرائیل کی کسی مذموم مہم جوئی کے راستے بند ہوچکے ہیں، ایران کے سرکاری میڈیا کو آفیشلی بتایا گیا ہے کہ خفیہ اور اہم دستاویزات کی کثرت جس میں تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں ان کا جائزہ لینے میں کافی وقت صرف ہوا ہے۔
    ایران نے اسرائیل کے خلاف اہم انٹیلی جنس کامیابی کا انکشاف اُس وقت کیا جب اسرائیلی حکام نے سکیورٹی بریچ ہونےکے شبے میں دو افراد کی گرفتاری کے اعلان کیا، جو اسرائیل میں ایران کے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو چلا رہے تھے، 20 مئی 2025ء کو اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی شن بیٹ کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ رائے میزراہی اور الموگ اتیاس کو 24 کو اپریل کے آخر میں مبینہ طور پر ایران کیلئے انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے مشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں افراد نےجنوبی مقبوضہ علاقوں میں کفار احم کی کمیونٹی میں اسرائیلی وزیر برائے عسکری امور اسرائیل کاٹز کا پیچھا کیا اور حساس معلومات خریدیں، ایرانی ذرائع نے سرکاری میڈیا آئی آر آئی بی کو بتایا کہ ان دونوں اسرائیلی شہریوں کی گرفتاری اُس وقت ہوئی جب حساس دستاویزات مقبوضہ علاقوں سے باہر لے جانے میں کامیابی حاصل ہوچکی تھی، تہران میں بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دستاویزات سے معلوم ہورہا ہے کہ اسرائیل غیرقانونی ایٹمی پروگرام چلارہا ہے، خفیہ معلومات منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیل پر اُس کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کی توجہ مرکوز ہوسکے گی، دریں اثنا خلیج تعاون کونسل سمیت مصر نے اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کیلئے مضبوط چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کیا ہے، سعودی عرب سمیت عرب لیگ کے متعدد ملکوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے اقدامات کو اسرائیل تک توسیع دی جائے۔

    اسرائیل ایٹمی خفیہ دستاویزات
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورک ناکام بنادیا حساس و ایٹمی تنصیبات کا خفیہ ریکارڈ حاصل کرلیا
    Next Article پاکستان کے بجٹ میں تعلیم و صحت کا شعبہ پھر نظرانداز زرعی ٹیکس نہ لگا تو بوجھ تنخواہ دار اُٹھائے گا !
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 22, 2026

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے خفیہ اطلاعات…

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1254879
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,426 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.