ایران کی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اسرائیلی حکومت سے اسٹریٹجک اور حساس دستاویزات کا ایک بڑا ذخیرہ حاصل کیا ہے، جس میں اس کے جوہری منصوبوں اور تنصیبات سے متعلق ہزاروں ریکارڈ شامل ہیں، اس معاملے سے واقف ذرائع نے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ کو بتایا کہ انٹیلی جنس نیٹ ورک کی ناکامی قابض اسرائیلی حکومت کیلئے سب سے بڑا دھچکا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ دستاویزات کے حصول کیلئے آپریشن کچھ عرصہ قبل کیا گیا تھا لیکن اس ھوالے سے خبروں کو باہر نہیں آنے دیا گیا تاکہ حساس ریکارڈ کی بڑی مقدار اور انہیں بحفاظت ایران پہنچ جائے لہذا جب تمام حساس انٹیلی جنس معلومات تہران کو موصول ہوگئیں تو تو ایران کے سرکاری میڈیا کے ذریعے خبر کو بے نقاب کردیا گیا، جس نے اسرائیل کی ثیخیں نکال دی ہیں، تہران نے سرکاری طور پر اسرائیل کے ایٹمی معلومات کے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم تہران میں موجود سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک اہم معرکہ جیت کرلیا ہے، سیاسی مبصر مہدی روغنی کا کہنا ہے کہ اب اگر اسرائیل نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسرائیل کو اسکا بھرپور جواب ملے گا، مہدی روغنی نے کہا ایران کی انٹیلی جنس کمیونٹی کی شاندار کامیابی کے بعد ایران کے خلاف اسرائیل کی کسی مذموم مہم جوئی کے راستے بند کردیئے ہیں، ایران کے سرکاری میڈیا کو آفیشلی بتایا گیا ہے کہ دستاویزات کی کثرت اتنی وسیع ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ساتھ ان کا جائزہ لینے میں کافی وقت صرف ہوتا ہے۔
ایران نے اس اہم کامیابی کا انکشاف اُس وقت کیا جب اسرائیلی حکام نے سکیورٹی بریچ کرنے کے شبے میں دو افراد کی گرفتاری کے اعلان کیا، جس میں بتایا گیا کہ دو اسرائیلی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو اسرائیل میں ایران کے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو چلا رہے تھے، جسکے کم و بیش دو ہفتے بعد ایران نے اسرائیل کی خفیہ معلومات تہران پہنچنے کی خبر جاری کردی، 20 مئی 2025ء کو اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی شن بیٹ کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ رائے میزراہی اور الموگ اتیاس کو 24 کو اپریل کے آخر میں مبینہ طور پر ایران کیلئے انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے مشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں افراد پر جنوبی مقبوضہ علاقوں میں کفار احم کی کمیونٹی میں اسرائیلی وزیر برائے عسکری امور اسرائیل کاٹز کا پیچھا کیا اور حساس معلومات خریدیں، ایرانی ذرائع نے سرکاری میڈیا آئی آر آئی بی کو بتایا کہ ان دونوں اسرائیلی شہریوں کی گرفتاری اُس وقت ہوئی جب حساس دستاویزات مقبوضہ علاقوں سے باہر لے جانے میں کامیابی حاصل ہوچکی تھی، تہران میں بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دستاویزات سے معلوم ہورہا ہے کہ اسرائیل غیرقانونی ایٹمی پروگرام کو چلارہا ہے، خفیہ معلومات منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیل پر اُس کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کی توجہ مرکوز ہوسکے گی، دریں اثنا خلیج تعاون کونسل سمیت مصر نے اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کیلئے مضبوط چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کیا ہے، سعودی عرب سمیت عرب لیگ کے متعدد ملکوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے اقدامات کو اسرائیل تک توسیع دی جائے۔
جمعہ, جون 13, 2025
رجحان ساز
- →عالمی مالیاتی ادارے نے دفاع، آئی پی پیز اور ایس آئی ایف سی کیلئے ضمنی گرانٹ پر اعتراض کردیا
- ایران پر اسرائیلی حملے کا فی الحال امکان نہیں لیکن میں پرامن حل تک پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں، ٹرمپ
- عسکری مہم جوئی کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی، ایٹمی مذاکرات امریکہ اور ایران کیلئے بہترین آپشن ہیں
- برطانیہ و پانچ مغربی ملکوں کی اسرائیلی وزراء پر پابندیاں پس پردہ حقائق تل ابیب داعش تعلقات ہیں؟
- قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا شدید احتجاج، بجٹ 2025 مسترد کردیا !
- بجٹ 2025 : نان فائلرز گاڑی و جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نقد رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز، الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینے کیلئے پالیسی کا اعلان
- بجٹ2025: چودہ ہزار ارب کا ٹیکس ٹارگٹ، دفاع پر 2550 ارب خرچ ہونگے اور سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب روپے مختص سولر پر 18 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز