رہبر معظم انقلاب اسلامی امام آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسرائیلی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس فوجی حملے کی سخت سزا بھگتیں گے جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز متعدد ایرانی فوجی کمانڈروں اور چھ سائنسدانوں کی شہادت ہوئی ہے، امام سید علی خامنہ ای خامنہ ای نے جمعہ کی صبح اسرائیلی حملے کے بعد ایک پیغام جاری کیا جس میں تہران میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ حکام، سائنسدانوں اور عام شہریوں کی جانیں گئیں، ایران کے رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو جرم کا ارتکاب کرنے اور ایران میں رہائشی مراکز پر حملہ کرکے اپنی شیطانی فطرت کو ظاہر کرنے کے بعد سخت سزا کا انتظار کرنا چاہیے، امام علی خامنہ ای نے زور دے کر کہا کہ ایرانی مسلح افواج کا مضبوط ہاتھ اسرائیلی حکومت کو ستائے گا، رہبر اعلیٰ نے کہا کہ دشمن کے حملوں میں متعدد کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوچکے ہیں، ان کے ساتھی اور ان کے متبادل فوری طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے، اُنھوں نے خبردار کیا کہ اس جرم کے ارتکاب سے اسرائیلی حکومت نے اپنے لئے ایک تلخ اور تکلیف دہ تقدیر کا تعین کیا ہے اور اسے ضرور اس کا سامنا کرنا پڑے گا، اُنھوں نے کہا رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل نے اپنی بدنیتی کو پہلے سے بھی زیادہ ظاہر کر دیا ہے، اسرائیل کو حکومت کو سخت سزا کا انتظار کرنا چاہیے، خدا کے فضل سے اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کا طاقتور بازو انہیں سزا دے گا، دشمن کے حملوں میں متعدد کمانڈر اور سائنسدان شہید ہو چکے ہیں، انشاء اللہ ان کے جانشین اور ساتھی بلا تاخیر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، اس جرم کے ساتھ اسرائیلی حکومت نے اپنے لئے ایک تلخ اور دردناک انجام کو دعوت دی ہے جو وہ یقیناً دیکھے گی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں نے جمعے کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران سمیت ملک کے بڑے شہروں میں متعدد رہائشی عمارتوں اور ایٹمی تنصیبات کی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عام شہری اور فوجی قیادت نے جام شہادت نوش کیا، اس حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی، ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد اور دو بڑے ایٹمی سائنسدان محمد مہدی تہرانچی اور فریدون عباسی شہید ہوگئے ہیں، اسرائیلی حملوں میں آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ اور آرمی یونٹوں کے کمانڈروں کی شہادت کی افواہیں غلط ثابت ہوئیں، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی، ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد اور کم از کم چھ ایرانی جوہری سائنسدان اس حملے میں شہید ہوئے ہیں، جسکی سرکاری طور پر تصدیق کردی گئی ہے، متعدد میڈیا اداروں نے امریکی اور اسرائیلی ذرائع سے فیڈ کی گئی افواؤں پر مبنی خبریں چلائیں جس میں کہا گیا کہ آئی آر جی سی کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل علی فدوی، آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ، ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی اور فوج کے چاروں ڈویژنوں کے کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
منگل, دسمبر 2, 2025
رجحان ساز
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
- ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

