ایران کی عدلیہ نے پیر کے روز اسرائیلی حکومت کی جاسوس ایجنسی موساد کو ایران کی خفیہ اطلاعات فراہم کرنے اور سبوتاژ کی کارروائیوں میں ملوث گروہ کے ایک اہم مجرم کو ایرانی سپریم کورٹ سے اپیل مسترد ہونے کے بعد پھانسی دے دی گئی، اسماعیل فکری نامی اس شخص کو اسرائیلی حکومت کی موساد کیلئے جاسوسی کرنے، سیکیورٹی انٹیلی جنس جمع کرنے اور ایران میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، وہ موساد کے دو افسران سے رابطے میں تھا اور اسے ایران کی خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں کو فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تھا، فکری کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے دسمبر 2023 میں گرفتار کیا تھا، ایرانی عدلیہ کے مطابق مجرم فکری اسرائیلی حکومت کو ایرانی خفیہ دستاویزات کی فراہمی اور جاسوسی نیٹ ورک تشکیل دینے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور الزامات ثابت ہونے پر پیر کی صبح فوجداری طریقہ کار کے مکمل ہونے کے بعد پھانسی دے دی گئی، اسماعیل فکری ولد خدانزار، کو دسمبر 2023ء میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ ایران میں اسرائیلی جاسوس ایجنسی کی ہدایت پر ایک پیچیدہ تکنیکی اور انٹیلی جنس آپریشن انجام دے رہا تھا، ایرانی سکیورٹی فورسز نے اُسے رنگے ہاتھوں ایران کی خفیہ معلومات پر مشتمل متعدد دستاویزات کیساتھ گرفتار کیا تھا، جسے عدالت میں پیش کیا گیا اور دستاویزات کے حساس ہونے اور مجرم اسماعیل کے قبضے سے برآمد ہونے پر عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی، ایک طویل عدالتی کارروائیوں کے بعد اسماعیل فکری کو مجرم قرار دیا گیا، کیس کی دستاویزات کے مطابق موساد کے ساتھ تعاون کے دوران اس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن ملک کو خفیہ اور حساس معلومات فراہم کیں اور بھاری رقم لینے کیساتھ انعام بھی حاصل کیا۔
اسماعیل فکری اسرائیلی حکومت کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ تعاون کے دوران موساد کے دو افسروں سے ایک پڑوسی ملک میں رابطے میں رہا ہے، اس نے ابتدائی طور پر موساد کے پہلے انٹیلی جنس افسر کی بھرتی اور منظوری کے بعد اسرائیلی حکومت کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ اپنا تعاون شروع کیا، اسماعیل فکری کے الیکٹرانک آلات سے معلومات حاصل کرنے میں یہ بات سامنے آئی کہ مدعا علیہ اور حاضر سروس افسر کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا اور افسر نے اسے حکم دیا کہ وہ معلومات اکٹھی کرکے اسے تل ابیب تک پہنچائے، کیس میں درج دستاویزات کے مطابق فکری نے اسرائیلی جاسوسی سروس کے ساتھ رابطے کے دوران خفیہ معلومات بشمول حساس مقامات اور ہیڈ کوارٹر، مخصوص افراد کے بارے میں معلومات، تنظیمی مشن وغیرہ کو محفوظ مواصلات کے ذریعے موساد کے افسر تک پہنچایا، اسماعیل 2022ء کے اوائل میں عامر نامی موساد کے دوسرے افسر سے رابطے میں رہا، عامر نامی موساد کے ایجنٹ نے اسماعیل کو ڈیجیٹل کرنسی والیٹ انسٹال کرنے کا حکم دیا جس کے ذریعے ایران میں جاسوس نیٹ ورک قائم کرنے کیلئے بھاری رقوم بھیجی جانے لگیں، اسماعیل فکری موساد کے انٹیلی جنس افسران سے رابطے کے دوران ایرانی سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں، پیچیدہ تکنیکی اقدامات کے ذریعے اُس مواصلات ذرائع تک پہنچ گئے اور اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک میں مذکورہ بالا اور اس کے مواصلاتی نیٹ ورک کی نگرانی کرتے ہیں، ایرانی سکیورٹی ایجنسی کی طرف سے ضروری تفصیلی انٹیلی جنس اور حفاظتی اقدامات کرنے اور اسرائیلی حکومت کے جاسوسوں کے غدار نیٹ ورک کی نشاندہی کے بعد اسماعیل فکری کو دسمبر 2023ء میں گرفتار کیا گیا۔
منگل, جولائی 8, 2025
رجحان ساز
- ایران کے خلاف اسرائیلی و امریکی جارحیت غیرقانونی تھی جس کا احتساب ہونا چاہئے، عباس عراقچی
- بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی بڑی جنگی کارروائی برطانوی بحری جہاز پر آگ بھڑک اُٹھی، عملے کو بچالیا گیا
- اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود حزب اللہ ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی پسپائی اختیار کریئگی،قیادت کا فیصلہ
- فوج حسینیؑ بنیان المرصوس کی اصل مصداق اور حق کی حمایت میں کھڑا ہونا عاشورہ کا اصل پیغام ہے
- شام دوبارہ خانہ جنگی کی شدت طرف بڑھ رہا ہے دمشق کے کمزور حکمرانوں کو اسرائیل سے توقعات
- بلاول بھٹو نے حافظ محمد سعید اور مسعود اظہر کو ہندوستان کے حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا !
- چین، پاکستان کو ہندوستانی فوجی تنصیبات کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کر رہا تھا، جنرل راہول
- اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جدید تاریخ کی سب سے ظالمانہ نسل کشی ہے، اقوام متحدہ