بلوچستان میں بدامنی کے دوران علیحدگی پسند گروہ نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد 400 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا جبکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن کی اطلاعات ہیں، علیحدگی پسند بلوچ گروہ کی جانب سے کم ازکم 80 یرغمالیوں کو ٹرین سے اتارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اس وقت پانیر ریلوے اسٹیشن کے قریب ہیں، ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ جعفر ایکسپریس سے اُتارے گئے افراد کا تعلق کس قومیت سے ہے، بلوچستان میں علیحدگی پسند عسکریت پسند تنظیمیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہی موجود ایک اور شخص نے آبدیدہ لہجے میں کہا مجھے کچھ خبر نہیں میرے والد کہاں ہیں وہ شوگر اور دل کے مریض ہیں، ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس آپریشن کو جلد ختم کرے اور ہمارے پیاروں کا پتہ چلے کہ وہ کہاں پر ہیں، خیال رہے کہ ضلع سبی کے مرکزی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹر و دیگر طبی عملے کو فوری طور پر طلب کرلیا ہے، ایم ایس ڈاکٹر گرمکھ داس نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک ہمیں ڈرائیور کے علاوہ کسی اور شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم انھوں نے بتایا کہ جن دو ایمبولینسز کو ہم نے کچی ڈسٹرکٹ ہسپتال بھجوایا تھا انھیں حکام نے راستے سے واپس لوٹا دیا ہے، انھوں نے بتایا کہ ہمیں اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
بلوچستان کی علیحدگی پسند عسکری بی ایل اے نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوجی مداخلت جاری رہی تو تمام یرغمالیوں کو قتل کردیا جائے گا، جعفر ایکسپریس بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے لاہور اورصوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور جا رہی تھی جب اس پر فائرنگ کی گئی، پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بے گناہ مسافروں پر فائرنگ کرنے والے درندوں کو کوئی رعایت نہیں دے گی، ترجمان شاہد رند نے مزید تفصیلات بتائے بغیر بتایا کہ بلوچستان حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔
جمعہ, جولائی 4, 2025
رجحان ساز
- اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جدید تاریخ کی سب سے ظالمانہ نسل کشی ہے، اقوام متحدہ
- پاکستان کا ای کامرس کے ذریعے تجارت بڑھانے کیلئے علی بابا کیساتھ اسٹریٹجک شراکتداری کا اعلان
- ایران پر امریکی اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے پیچھے بھی چیف کی وردی تھی، محسن نقوی کا انکشاف
- آئی اے ای اے پر اسرائیل کیلئے مخبری کا الزام ایران کا ایٹمی ایجنسی کیساتھ عدم تعاون کا قانون منظور
- ایل این جی اسکینڈل سامنے آگیا پاکستانی عوام 378 ملین ڈالر کا بوجھ برداشت کرنے کیلئے تیار رہیں !
- ایرانی ہیکرز رابرٹ نے صدر ٹرمپ کے متعدد اہم ساتھیوں کی ای میلز فروخت کرنیکا اعلان کردیا
- ایران اسرائیل کی بارہ زورہ جنگ، مسلم اتحاد کی مثالی صورتحال کے خلاف تل ابیب کا مذموم منصوبہ
- جو شخص بھی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، شیعہ مرجع کا فتویٰ