اقوام متحدہ کے ایٹمی واچ ڈاگ آئی اے ای اے نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر نتنز جوہری تنصیب میں تابکاری کی سطح کی نگرانی کر رہا ہے لیکن اب تک تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے، یاد رہے اسرائیل نے راتوں رات ایران فوجی اور ایٹمی تنصیبات کیساتھ ساتھ شہری علاقوں جہاں زیادہ تر فوجی رہائش پذیر تھے نشانہ بنایا ہے، ایرانی حکام نے جمعہ کی صبح آئی اے ای اے کو مطلع کیا ہے کہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے اور نتنز سائٹ پر تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے، اُدھر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفیل گروسی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے، انہوں نے جمعہ کی صبح ایک پریس بیان کے دوران کہا کہ میں نے بارہا کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر کبھی بھی حملہ نہیں کیا جانا چاہیے چاہے حالات کچھ بھی ہوں، گروسی نے تصدیق کی کہ نتنز جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا گیا اور کہا کہ ایجنسی تابکاری کی سطح کی نگرانی کیلئے ایرانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے جبکہ اس ایٹمی سائٹ سے تابکاری کا اخراج نہیں ہورہا ہے، ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے نتنز جوہری سائٹ کو اسرائیلی حملے میں اس قدر نقصان نہیں پہنچا ہے کہ تابکاری کا اخراج ہوسکے، اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ یہ ایٹمی سائٹ فعال حالت میں ہے اسی لئے تابکاری کے اخراج کو ریکارڈ نہیں کیا جاسکا، گروسی نے ایران اور اسرائیل میں ایجنسی کے انسپکٹرز سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمارے عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ان کو نقصان نہ پہنچنے کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، اُدھر اسرائیل نے سرکاری طور پر تسلیم کیا ہے کہ اس کی فوج نے جمعے کو ایران کے جوہری اور فوجی نظام کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے مکمل کئے ہیں، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے ایک حصے کے طور پر درجنوں ریڈار اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا گیا۔
دوسری طرف ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے جمعہ کے روز ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیلی حملے میں اعلیٰ ایرانی کمانڈروں کے اور عام شہریوں کے قتل کے بعد ایران کے ردعمل کی کوئی حد نہیں ہوگی، تہران کا ردعمل علاقائی سلامتی کے منظر نامے کو نئی شکل دے سکتا ہے اور تصادم کے وسیع ہونے کا خطرہ ہے، ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ہر سرخ لکیر کو عبور کی ہے اور ایرانی افواج اس کا بدلہ کا عہد کرچکی ہے، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے ردعمل کی کوئی حد نہیں ہے، خدا کی مدد اور بہادر ایرانی قوم کی حمایت سے الہی انتقام کا ہاتھ دہشت گرد حکومت اور اس کے حامیوں کو تباہ کر دے گا، بیان میں سینیئر کمانڈروں، میجر جنرل محمد باقری، میجر جنرل غلام علی راشد اور میجر جنرل حسین سلامی کے ساتھ سائنسدانوں اور شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید