Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 14, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»پاکستان میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ سیکٹر بھی بحران کا شکار ہوگیا، منافع 6 ماہ میں 33 فیصد کم ہوگیا
    تازہ ترین

    پاکستان میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ سیکٹر بھی بحران کا شکار ہوگیا، منافع 6 ماہ میں 33 فیصد کم ہوگیا

    او جی ڈی سی ایل کے مالی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے بھی دو کنوؤں کو خشک قرار دیا گیا اور انہیں بند کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی پیداوار اوسطا 629 ٹن یومیہ تھی، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 724 ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوئی تھی
    shoaib87مارچ 1, 2025Updated:مارچ 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) مشکلات کا شکار ہے جس کے رواں مالی سال منافع کی پہلی ششماہی کے دوران 33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ اس کے کنوؤں کی بندش، شرح تبادلہ میں اضافہ اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے، 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران مجموعی طور پر بعد از ٹیکس منافع 82 ارب 50 کروڑ روپے رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 123 ارب 30 کروڑ روپے تھا، جو 33 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے، او جی ڈی سی ایل کا قبل از ٹیکس منافع گزشتہ سال کے 158 ارب 30 کروڑ روپے کے مقابلے میں رواں سال 155.8 ارب روپے رہا۔ کمپنی نے مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں 206 ارب 40 کروڑ روپے کی مجموعی سیلز آمدنی درج کی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 235 ارب 40 کروڑ روپے کے مقابلے میں 12.3 فیصد کم ہے۔
    کمپنی نے فروخت میں کمی کی بنیادی وجہ خام تیل کی اوسط قیمت میں کمی کو قرار دیا، جس کی وجہ کمزور طلب، تزویراتی جغرافیائی سیاسی مسائل اور بڑی معیشتوں میں سست معاشی سرگرمیاں ہیں، اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے سے بھی کمپنی کی فروخت متاثر ہوئی، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے منافع متاثر ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 35 ارب روپے کے مقابلے میں 73 ارب روپے رہا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے مالی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے بھی دو کنوؤں کو خشک قرار دیا گیا اور انہیں بند کر دیا گیا ہے، اس طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 33 فیصد کم ہو کر 19 روپے 17 پیسے رہ گئی، جو گزشتہ سال 28 روپے 67 پیسے تھی۔
    اس کے باوجود بورڈ نے جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لئے 4 روپے 5 پیسے فی حصص (40.5 فیصد) کے دوسرے عبوری نقد منافع کی منظوری دی، جو مالی سال کے دوران پہلے ہی اعلان اور ادا کیے جانے والے 3 روپے فی حصص (30 فیصد) کے علاوہ ہے، اس طرح مجموعی ای پی ایس گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 4 روپے 10 پیسے کے مقابلے میں اب تک 7 روپے 5 پیسے تک پہنچ گیا ہے، ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ اس نے اپنی تاریخ میں اب تک کے سب سے زیادہ سہ ماہی عبوری نقد منافع 4 روپے 5 پیسے فی حصص کا اعلان کیا ہے، اس نے 62 فیصد کا مجموعی منافع مارجن اور 40 فیصد کا خالص منافع مارجن برقرار رکھا، جو اس کی آپریشنل کارکردگی اور لاگت کے انتظام کی تصدیق کرتا ہے، بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی تینوں مصنوعات خام تیل، قدرتی گیس اور ایل پی جی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی، تاہم او جی ڈی سی ایل نے ملک کی خام تیل کی مجموعی پیداوار میں تقریباً 48 فیصد، قدرتی گیس کی پیداوار میں 28 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 34 فیصد حصہ ڈالا ہے، اس مدت کے دوران کمپنی کی اوسط یومیہ خالص قابل فروخت پیداوار مضبوط رہی، خام تیل کی پیداوار گزشتہ سال کے 32 ہزار 984 بیرل کے مقابلے میں 31 ہزار 477 بیرل یومیہ رہی اور قدرتی گیس کی پیداوار گزشتہ سال کے 716 ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلے میں کم ہوکر 672 ملین مکعب فٹ یومیہ رہ گئی، مزید برآں 31 دسمبر 2024 تک ایل پی جی کی پیداوار اوسطا 629 ٹن یومیہ تھی، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 724 ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوئی تھی۔

    پاکستان تیل گیس بحران
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل
    Next Article خصدار میں فائرنگ سے جے یو آئی کے دو رہنما جان بحق، کراچی سے بلوچ علیحدگی پسند رہنما گرفتار
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162067
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,418 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.