پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز دنیا کو دکھاتا رہا،فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ہمارامشرقی پڑوسی(ہندوستان) پاکستان میں دہشت گردی کا مین اسپانسر ہے، فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ترغمال بنانے سے قبل دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،جہاں ایف سی کے 3 جوان شہید ہوئے،اُنھوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے اس دشوار گزار علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی تاہم انھوں نے الزام عائد کیا کہ اس دوران ان دہشت گروں کی حمایت میں اطلاعات کی جنگ چل پڑی جس کی قیادت انڈین میڈیا کر رہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انڈین میڈیا جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا تھا، خیال رہے کہ 11 مارچ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی، بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر ٹرین کو یرغمال بناکر متعدد افراد کو ہلاک کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ کے دوران انڈین میڈیا کے مختلف کلپس بھی چلائے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کی پوری کارروائی کے دوران دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلر سے مسلسل رابطے میں تھے ، انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی جدید اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ہے جس کے لنکس پڑوسی ملک افغانستان سے ملتے ہیں ،پاکستان میں جو خودکش بمبار آتے ہیں وہ افغانی ہوتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ جعلی ویڈیوز کے ذریعے پاکستانی فوج کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی،بھارتی میڈیا نے جھوٹی ویڈیوز سے ملکی تشخص خراب کرنے کی کوشش کی، اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے 11مارچ کی رات یرغمالیوں کے ایک گروپ کو لسانی بنیاد پر چھوڑا، جس کی کچھ لاجسٹک وجوہات تھیں کیونکہ اتنے لوگوں کو قابو نہیں کیا جاسکتا، دوسرا یہ کہ انہیں خود کو انسانیت دوست ہونے کا تاثر دینا تھا، انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کو ٹرین پر چھوڑا اور ایک بڑی تعداد پہاڑوں میں اپنے ٹھکانوں کی جانب چلی گئی، جن کی نگرانی کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انہیں نشانہ بناکر ختم کیا اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
منگل, دسمبر 2, 2025
رجحان ساز
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
- ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

