Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان کا اسرائیل تسلیم کرنیکا کوئی منصوبہ نہیں، ہندوستان جامع ڈائیلاگ کرتا ہے تو پاکستان تیار ہے
    پاکستان

    پاکستان کا اسرائیل تسلیم کرنیکا کوئی منصوبہ نہیں، ہندوستان جامع ڈائیلاگ کرتا ہے تو پاکستان تیار ہے

    فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا عمل فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور عالمی برادری غزہ اور تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر مشروط، فوری اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنائے
    shoaib87جولائی 29, 2025Updated:جولائی 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، دورہ امریکا ہر لحاظ سے کامیاب رہا، امریکی وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ہر موقع پر فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا، امریکی وزیر خارجہ سے تجارت اور ٹیرف سے متعلق گفتگو کی، اسحاق ڈار نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ڈائیلاگ ہوا تو جامع ہوگا، ہندوستان جب بھی جامع ڈائیلاگ کرنا چاہے، پاکستان تیار ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت اور ایک قابلِ عمل، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی اصولی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم ہو اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پاکستان کی سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں منعقدہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کا نفاذ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلے 75 سالوں سے فلسطینی عوام قبضے، جلاوطنی اور اپنے بنیادی حقوق، بالخصوص حقِ خودارادیت، سے محرومی کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ طویل ناانصافی صرف ایک سیاسی ناکامی نہیں بلکہ انسانی اخلاقات پر دھبہ اور بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے ایک مستقل خطرہ ہے جبکہ آج کا غزہ بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کا قبرستان بن چکا ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خواتین اور بچوں سمیت 58 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتلِ عام اور تباہی بین الاقوامی انسانی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے لازمی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
    اسحاق نے کہا کہ انسانی امداد کی ناکہ بندی، مہاجر کیمپوں، ہسپتالوں اور امدادی قافلوں جیسے شہری ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بناکر اسرائیل قانونی اور انسانی اقدار کی تمام سرخ لکیروں کو عبور کر چکا ہے۔
    پاکستان کے وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا عمل فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور عالمی برادری کو فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئیں، انہوں نے غزہ اور تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر مشروط، فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2735 کے نفاذ پر زور دیا، انہوں نے اسرائیل کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ بنانے اور اس کی سزا سے بچاؤ کی روش کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک حقیقی اور ناقابلِ واپسی سیاسی عمل شروع کیا جانا چاہیے جو فلسطین پر قبضے کے خاتمے پر منتج ہو، کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل سے فوری طور پر غزہ سے انخلا کا مطالبہ کرنا چاہیے جبکہ غزہ کی تعمیر نو اقوام متحدہ کی قرارداد 2735 اور او آئی سی عرب منصوبے کے تحت ہونی چاہیے، دریں اثنا وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ سے ملاقات کی ہے، دونوں کے درمیان ملاقات بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کے دوران ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی سمیت تجارت سکیورٹی اور دفاع کے شعبہ جات میں تعاون کا اعادہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے ساتھ مزید معاونت پر اتفاق کیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔

    front فلسطین اور پاکستان
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں خوردنی تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے اضافی وصولی خلاف تحقیقات کا امکان
    Next Article پاکستان میں ڈالر مارکیٹ پر قیمت نیچے لانے کیلئے وفاقی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کے دباؤ کا سامنا ہے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162761
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.