پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو ایک پیچیدہ طبی صورتحال کا سامنا ہے اور وہ فی الحال روم کے جیمیلی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ویٹیکن نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں اور آج کے ٹیسٹوں کے نتائج سے سانس کی نالی میں پولی مائکروبیل انفیکشن کا انکشاف ہوا ہے، ویٹیکن کے مطابق انہیں جس پیچیدہ بیماری کا سامنا ہے، اس کے علاج کے لئے اسپتال میں رہنے کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے وہاں منتقل کیا گیا ہے، 88 سالہ پوپ فرانسس اپنی بیماری کی وجہ سے پہلے ہی کئی مصروفیات منسوخ کر چکے ہیں، اس سے قبل پوپ 2023 میں نمونیا کی وجہ سے کئی دنوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ویٹی کن کے ترجمان میٹیو برونی نے پوپ فرانسس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پوپ فرانسس بیماری کے دوران لوگوں کی محبت، دعاؤں اور قربت کا شکریہ ادا کیا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ سب لوگ میرے ساتھ ہیں، اطالوی نشریاتی ادارے میڈیا سیٹ نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کو ان کی حالت مستحکم بتائی گئی تھی اور انہوں نے غزہ میں کیتھولک کمیونٹی کے ارکان سے فون پر بات کی ہے، واضح رہے کہ پوپ فرانسس نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو انسانیت کا امتحان قرار دیا تھا، پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران معصوم بچوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا، انہوں نے ان حملوں کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ ظلم ہے۔
دسمبر 2024 میں پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا جبکہ فلسطینیوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کیا تھا، جنوری 2025 میں پوپ فرانسس نے غزہ کی صورتحال کو عالمی برادری کے لئے شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہسپتالوں اور توانائی کے نظام کو تباہ کرکے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دینا ناقابل قبول ہے، ان بیانات کے جواب میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے پوپ فرانسس کے ریمارکس کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حقیقی تناظر سے لاعلم ہیں، ان بیانات کے بعد اسرائیلی حکومت نے ویٹی کن کے سفیر کو بھی طلب کرکے پوپ کے بیانات پر احتجاج کیا تھا، اس سے قبل پوپ فرانسس نے نومبر 2024 میں غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران ممکنہ نسل کشی کی آزادانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا، ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوپ فرانسس نے غزہ میں جاری تشدد اور معصوم جانوں کے ضیاع پر مسلسل تشویش کا اظہار کیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے اقدامات کرے۔
بدھ, مارچ 12, 2025
رجحان ساز
- جعفر ایکسپریس پر حملہ: مسلح افراد یرغمالیوں کو لیکر پہاڑوں میں روپوش ہوگئے 13 حملہ آور ہلاک
- جعفر ایکسپریس حملہ بلوچ لبریشن آرمی نے 400 مسافروں کو یرغمال بنالیا سکیورٹی ادارے متحرک
- امریکا کیلئے یورپ کے دفاع کی قیمت ادا کرنیکا کوئی مطلب نہیں، نیٹو کا مستقبل خطرات سے دوچار
- اسپین اور اٹلی میں پاکستانی شدت پسند مذہبی تنظیم تحریک لبیک کے خلاف آپریشن گیارہ افراد گرفتار
- امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں چاہتا بلکہ اپنے مطالبات مسلط کررہا ہے، آیت اللہ خامنہ ای
- ٹرمپ نے یو ایس ایڈ ذریعے سیاسی مداخلت اور پالیسیاں مسلط کرنے کے بجائے تجارت کو حربہ بنالیا
- مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیشرفت صدر ٹرمپ کا ایران سے رسمی مذاکرات پر آمادگی کا پیغام