پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اتوار کو ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر آندھی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جس سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، گذشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں سمیت خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 19 افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ 92 کے قریب لوگ زخمی بھی ہوئے، محکمہ موسمیات کے جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اتوار کو اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع کی جا رہی ہے، اس سے قبل اپریل کے وسط میں بھی اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو شدید طوفان، بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور پشاور سمیت صوبے کے مختلف مقامات میں بھی اتوار کو آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دریں اثناء 24 مئی کو ہونے والی بارش اور شدید طوفان کے زد میں آکر کم ازکم 15 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، صوبہ پنجاب میں بھی ایک بار پھر آندھی اور بارش کی پیشن گوئی کی جارہی ہے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 24 مئی کو آنے والے طوفان اور بارش کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 13 ہوگئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع جن میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ سمیت کئی دیگر شہر شامل ہیں ایک بار پھر آندھی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں، محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اتوار کو آنے والی آندھی اور بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے جن میں بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز شامل ہیں۔
منگل, دسمبر 2, 2025
رجحان ساز
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
- ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

