پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے جمعے کو بتایا ہے کہ پاکستانی طالبان کے مختلف حملوں میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار جان بحق ہوگئے اور چھ زخمی ہو گئے، ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں کم از کم پانچ الگ الگ حملے کیے گئے، ان حملوں کی ذمے داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی جس نے مارچ کے وسط میں سکیورٹی فورسز کے خلاف موسم بہار کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا، اس کے بعد سے یہ گروپ خیبر پختونخوا میں 80 سے زائد حملوں کی ذمے داری قبول کر چکا ہے، پشاور میں پولیس کے سربراہ قاسم علی نے کہا کہ حال ہی میں پولیس پر حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اس علاقے میں ایسے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں جہاں فوج باقاعدگی سے یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ دہشت گردوں کو ہلاک کررہی ہے، قاسم علی نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی مہم کے اعلان کے بعد صرف دو دن کے اندر نو اضلاع میں پولیس پر حملے کیے گئے، پولیس نے اس کے جواب میں انسداد دہشت گردی کی مزید کارروائیاں کیں۔
ایجنسی کے اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا اور اس سے ملحقہ صوبہ بلوچستان میں رواں سال کے آغاز سے اب تک ریاست کے خلاف شدت پسندوں کے حملوں میں 170 سے زائد افراد کی جان جاچکی ہے، جن میں زیادہ تر سکیورٹی اہلکار تھے، بلوچستان میں رواں ماہ ریل گاڑی کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا، حکام کے مطابق اس واقعے میں تقریباً 60 افراد جان سے گئے جن میں سے نصف علیحدگی پسند بتائے گئے ہیں جو اس حملے میں ملوث تھے، گذشتہ سال تقریباً ایک دہائی کا سب سے خونریز سال رہا، جس میں پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 1600 سے زائد لوگوں کی جان گئی جن میں سے تقریباً نصف سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، یہ اعدادوشمار اسلام آباد میں قائم سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز نے جاری کیے، تشدد کے واقعات زیادہ تر افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں تک محدود ہیں، پاکستانی حکومت کا الزام ہے کہ کابل اپنی سرزمین سے سرگرم ان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا جو پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم افغان طالبان حکام اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید