Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 18, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا
    • سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری
    • انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رام کرنے کیلئے پاکستانی حکومت قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کی ہے
    • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
    • ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
    • علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
    • غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»بلاول بھٹو نے حافظ محمد سعید اور مسعود اظہر کو ہندوستان کے حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا !
    پاکستان

    بلاول بھٹو نے حافظ محمد سعید اور مسعود اظہر کو ہندوستان کے حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا !

    حافظ سعید اس وقت دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں 33 سال کی سزا کاٹ رہیں ہے مسعود اظہر کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات کے تحت مقدمات چلایا جا رہا ہے
    shoaib87جولائی 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر مخصوص افراد کو بھارت کے حوالے کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم اس کے لیے نئی دہلی کو اس عمل میں تعاون پر آمادگی ظاہر کرے، واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں، اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مزید تناؤ پیدا ہوا، جس کا الزام نئی دہلی نے بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر عائد کیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 روزہ جنگ امریکی مداخلت کے بعد ختم ہوئی تھی، اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری خطے میں امن قائم کرنے کیلئے متعدد بار پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بات چیت کیلئے زور دے چکے ہیں، قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو سے جب سوال کیا گیا کہ کیا بطور خیرسگالی سربراہ لشکرِ طیبہ حافظ سعید اور جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو ہندوستان کے حوالے کرنا ممکن ہے، تو انہوں نے جواب میں کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات ہوں، جس میں دہشت گردی کے مسئلہ پر بات ہو، تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان کو ان معاملات پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد دونوں تنظیموں پر پاکستان میں پابندی عائد کر رکھی ہے، حافظ سعید اس وقت دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں 33 سال کی سزا کاٹ رہیں ہے جبکہ مسعود اظہر پر نیکٹا پابندی عائد کر رکھی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ان افراد کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت جیسے الزامات کے تحت ملک میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے سرحد پار دہشت گردی پر ان افراد کیخلاف مقدمات چلانا مشکل ہے۔
    بلاول بھٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان ان افراد کو سزا دلوانے کیلئے ضروری بنیادی تقاضوں پر عمل نہیں کررہا، انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں شواہد پیش کرنا، ہندوستان سے گواہوں کا پاکستان آنا، یہ سب ضروری ہے، اگر ہندوستان اس عمل میں تعاون پر آمادہ ہو تو مجھے یقین ہے کہ ایسے کسی بھی فرد کی حوالگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، بلاول نے بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے عزم کو نیا بیانیہ قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان جو نیا بیانیہ اس خطے پر مسلط کرنا چاہتا ہے، وہ یہ ہے کہ ہندوستان میں کسی بھی دہشت گرد حملے کا مطلب پاکستان کے ساتھ جنگ ہے، یہ نہ تو پاکستان کے مفاد میں ہے اور نہ بھارت کے مفاد میں ہے، سابق وزیر خارجہ سے جب حافظ سعید اور مسعود اظہر کے موجودہ مقام کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ حافظ سعید ریاست پاکستان کی تحویل میں ہیں جبکہ حکومتِ پاکستان کو یقین ہے کہ مسعود اظہر افغانستان میں ہیں، یہ بات حقائق کے منافی ہے کہ حافظ سعید آزاد شہری ہیں وہ پاکستانی ریاست کی حراست میں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد مسعود اظہر کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ وہ افغانستان میں ہیں، جب بھی ہندوستانی حکومت یہ معلومات فراہم کرے گی کہ مسعود اظہر پاکستانی سرزمین پر موجود ہیں، تو ہم انہیں گرفتار کرنے میں خوشی محسوس کریں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتی حکومت اب ان افراد کا ذکر نہیں کررہی اور نہ ہی ان افراد کا جنہوں نے اس دہشت گرد حملے میں کردار ادا کیا جس کی بنیاد پر یہ جنگ شروع کی گئی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ایک جھوٹ کی بنیاد پر جنگ مسلط کی گئی، یہ ایک خطرناک مثال قائم کی جارہی ہے اور ہندوستانی اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے، بس دہشت گرد کہو اور ایک خودمختار، مسلمان ملک پر حملہ کر دو۔

    بلاول بھٹو
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچین، پاکستان کو ہندوستانی فوجی تنصیبات کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کر رہا تھا، جنرل راہول
    Next Article شام دوبارہ خانہ جنگی کی شدت طرف بڑھ رہا ہے دمشق کے کمزور حکمرانوں کو اسرائیل سے توقعات
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رام کرنے کیلئے پاکستانی حکومت قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کی ہے

    نومبر 14, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین نومبر 17, 2025

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سالی 2026 کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر)…

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1186090
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.