ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران واشنگٹن نے تہران سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز حملے بند کرنے کی درخواست کی تھی، میجر جنرل موسوی نے اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں اُنھوں نے کہا کہ تہران کے فوجی ردعمل نے واشنگٹن کو پیچھے ہٹنے اور علاقائی ممالک کے ذریعے ثالثی کی کوشش کرنے پر مجبور ہونا پڑا اور بالآخر امریکہ اور غاصب اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کے سامنے جھک گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے بعد ملک کی مسلح افواج نے غاصب صیہونی دشمن کو دردناک اور وسیع جواب دینے کیلئے اپنی طاقت اور صلاحیتوں کو متحرک کیا، میڈیا سنسرشپ کے باوجود جنوبی اسرائیل سے شمال تک تباہی کے شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اہم فوجی، اسٹریٹجک اور تحقیقی مراکز کو راکھ میں تبدیل کردیا گیا ہے، فوجی اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کبھی بھی جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں رہا اور نہ کبھی ہوگا، تاہم اگر ہماری قوم کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف کوئی حملہ کیا گیا تو حملے کے نتائج کا تعین ہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ اس مسلط کردہ جنگ میں امریکہ کی براہ راست شمولیت کے علاوہ اسرائیل کو مغربی ممالک بالخصوص نیٹو کی انٹیلی جنس، لاجسٹک اور آپریشنل تعاون حاصل تھا، جنرل موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے اپنی ملکی اور فوجی صلاحیتوں اور عوام کی جامع حمایت پر بھروسہ کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، ایران کے طاقتور بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا اسرائیل کے دفاعی نظام مقابلہ نہیں کرسکے، انہوں نے مزید کہا کہ اس پوری جنگ کے دوران اسرائیلی شہریوں کے مکینوں کو محفوظ پناہ گاہیں ملنا مشکل ہوگئیں تھیں، اُنھوں نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملے میں امریکہ کی براہ راست ملوث تھا جبکہ اس نے اسرائیلی حکومت کو ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے بچانے کی کوشش تھی۔
ایران کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ دشمن ایرانی قوم اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکا اور امریکی رہنماؤں کو علاقائی ممالک کے ذریعے جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی، میجر جنرل موسوی نے اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں سے کہا کہ تہران ان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، اُنھوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی اسٹریٹجک غلط حساب کتاب کا بھرپور اور تاریخی جواب دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی دشمن نے تزویراتی غلط حساب کتاب کو دہراتے ہیں تو جارحیت کرنے والوں کو تاریخ کے کھائی میں پھینک دیا جائے گا، تہران اور ملک بھر کے کئی دوسرے شہروں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی بلا اشتعال جارحیت نے تل ابیب، حیفہ اور مقبوضہ علاقوں کے دیگر حصوں میں تزویراتی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے کرشنگ اور فیصلہ کن ردعمل کا اظہار کیا، ایرانی وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی حکومت کے حملوں میں کل 627 افراد شہید اور 4870 زخمی ہوئے۔
منگل, جنوری 20, 2026
رجحان ساز
- ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
- یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
- غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

