ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل کو ایران کے خلاف حملوں میں روکنے میں ناکام رہا تو تہران مزید دردناک جواب دے گا، پیر کے روز عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ ایک فون کال میں صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایران کی جوابی صلاحیت کا مظاہرہ اسرائیلی حملوں کے بعد کیا، ایرانی صدر نے کہا کہ اگر ایسی خلاف ورزیاں دہرائی گئیں تو ایران کا ردعمل اور بھی سخت ہوگا، دوسری طرف ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نور نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ایک ایف 35 اسٹیلتھ اسرائیلی لڑاکا طیارے کو ایران کے فضائی دفاع نے تبریز میں مار گرایا ہے، صدر مسعود پیزشکیان نے جوہری مذاکرات میں عمان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ مسقط نے تہران کے جوہری پروگرام پر شفافیت کو فروغ دینے اور اعتماد سازی کیلئے مذاکرات میں ایک اہم ثالث کے طور پر کام کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات کے دوران امریکی حکام نے اسرائیل کے اقدامات پر ان کے کنٹرول کو تسلیم کیا تھا اور کہا تھا کہ ایران پر کوئی حملہ امریکی منظوری کے بغیر نہیں ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مجرمانہ حملے امریکہ کی جانب سے گرین لائٹ کے بغیر نہیں ہو سکتے تھے، اُنھوں نے متنبہ کیا کہ اسرائیلی مہم جوئی جاری رہی تو سے ایرانی جوابی کارروائی مزید سخت ہوگی، صدر پیزشکیان نے ایران کے دفاع کے حق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دھمکی، جبر اور جارحیت کے تحت بات چیت ممکن نہیں ہے، سلطان ہیثم نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی کمانڈروں، سائنسدانوں اور شہریوں کی شہادت پر تعزیت کی، انہوں نے علاقائی استحکام کیلئے عمان کے عزم اور خطے میں امن اور تعاون کے فروغ میں اس کے جاری کردار کی تصدیق کی۔
دوسری طرف امریکہ نے اسرائیل کیلئے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو لیول 4 تک بڑھا دی ہے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل میں سکیورٹی کی صورتحال غیر متوقع ہے اور امریکی شہریوں کو چوکس رہنے اور اپنی حفاظت سے متعلق آگاہی بڑھانے کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے، اُدھر پولیس چیف احمد رضا نے ملک بھر میں اسرائیلی جاسوسوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے، احمد رضا نے پیر کو کہا کہ گرفتاریاں شہریوں سے موصول ہونے والی معلومات کے بعد عمل میں آئیں، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ رات جنوبی تہران میں 200 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، ڈرونز اور کواڈ کاپٹر قبضے میں لئے گئے۔
جمعرات, نومبر 13, 2025
رجحان ساز
- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
- ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
- علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
- غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
- امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !
- پاکستان، ہندوستان کشیدگی دوران سنگاپور اور دبئی کے ذریعے دس ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے !
- اسرائیل کی حمایت ترک کیے بغیر امریکہ سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا اعلان
- پیپلزپارٹی کا امتحان شروع 27 ویں ترمیم کیلئے 18ویں آئینی ترمیم کو قربان کیلئے بلاول بھٹو ہونگے؟

